Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک کےمختلف شہروں میں طوفانی موسلا دھار بارش: اسلام آباد بھی ڈوب گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک کےمختلف شہروں میں طوفانی موسلا دھار بارش: اسلام آباد بھی ڈوب گیا
پاکستان

ملک کےمختلف شہروں میں طوفانی موسلا دھار بارش: اسلام آباد بھی ڈوب گیا

Published August 24, 2025
Tags: Featured اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک کے مختلف شہروں میں بادل پھر برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، شدید بارش سے اسلام آباد کا علاقہ بہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیا، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، مختلف مقامات پر کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے، شدید بارش کے باعث مارگلہ ہلز پر ٹریل 2-3-4 اور 5 آج بند رہیں گے جبکہ سید پور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل بھی بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب کےشہروں چیچہ وطنی،حافظ آباد، چنیوٹ،گجرات، کمالیہ، کوٹ ادو اور گوجرہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

ادھر پشاور، شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔

ڈی آئی خان میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی، چھتیں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان میں مختلف علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، تاریں ٹوٹ گئیں جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

مردان میں بھی بارش کےدوران کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسکردو میں آج سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالےسے حکام نے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سےگریز کی ہدایت کردی۔

دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافےکے خدشہ کے پیش نظر دریا سے ملحقہ تمام ہوٹلز کو بند کردیا گیا جبکہ دریا کنارے موجود تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے۔

یاد رہےکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 30 اگست تک ملک کے بیش تر علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشبہارہ کہو اٹھال چوک پانی میں ڈوب گیاپانی گھروں اور دکانوں میں داخل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیٹ فلکس سیریز’ایملی اِن پیرس‘کےڈائریکٹرشوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کرگئے
Next Article راولپنڈی: زیرزمین پائپ لائن سے 12ہزار بیرل کروڈ آئل چوری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی میں فریچکر ہوگیا: جیل رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے۔لاہور کی اینٹی کرپشن…

March 19, 2024
کھیل

جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ: سروس ٹائرز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک): بلال عاصم اور حامد اسرار بدھ کو پنجاب ٹینس اکیڈمی میں سروس ٹائرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ…

March 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

27 ویں آئینی ترمیم: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم، جنرل ساحر شمشاد ذمہ داریوں سے سبکدوش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جب کہ جنرل ساحر شمشاد اپنی…

November 24, 2025
پاکستان

وزیرِ اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی ہی رہیں‌گے؛لاہور ہائی کورٹ کاحکم

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلٰی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا.…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?