کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے 2 سے 6 جنوری اپنی پیدواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیائی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ پرزوں کی قلت کی وجہ سے 2 جنوری سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رہے گا۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20 مئی کو ایچ ایس کوڈ 8703 کیٹگری کے تحت درآمد کے لیے پیشگی منظوری کے لیے طریقہ کار متعارف کروایا تھا جس کی وجہ سے درآمدی سامان کی کلیئرنس بُری طرح متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے دیگر اسمبلرز اور ڈیلرز/فروخت کنندگان نے پرزوں کی قلت اور ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔