Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ترکیہ، شام زلزلہ:اموات41 ہزار سے متجاوز، لوگوں کا انخلا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ترکیہ، شام زلزلہ:اموات41 ہزار سے متجاوز، لوگوں کا انخلا
دنیا

ترکیہ، شام زلزلہ:اموات41 ہزار سے متجاوز، لوگوں کا انخلا

Published February 15, 2023
Tags: 41 ہزار Featured زلزلہ زدہ علاقوں ہلاکتوں کی تعداد
Share
SHARE

استنبول (ویب ڈیسک): ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شام اور ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور بچ جانے والے بے سروسامانی کے عالم میں شدید سرد موسم سے نبرد آزما ہیں۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (ایف اے ڈی) کے ہیڈکوارٹرز میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ترک صدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’منہدم ہوئی عمارتوں سے آخری شہری کو نکالنے تک ہم اپنا کام جاری رکھیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ آئندہ آنے والے مہینوں میں تعمیر نو شروع کردی جائے گی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم زلزلے کے نتیجے میں تباہ یا ناقابل استعمال ہوجانے والے تمام گھروں، کام کی جگہوں کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور انہیں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جس میں سے 13 ہزار اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حالانکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں تاہم اب بھی لوگوں کے معجزانہ طور پر زندہ نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کے روز 10 لوگوں کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ نکالا گیا۔

ترک صدر نے 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے پر ابتدائی ردِعمل میں مسائل کا اعتراف کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال قابو میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ انسانی تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک کا سامنا کررہے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ شدید متاثرہ علاقوں سے 22 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور عمارتیں ناقابلِ رہائش بن گئی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے حکام نے کہا کہ ریسکیو کا مرحلہ اب ختم ہونے کے قریب ہے اور اب شیلٹر، خوراک اور اسکولنگ پر توجہ دی جائے گی۔

ترکیہ کے جنوب مشرقی شہر غازی انتیب کے ایک کھیل کے میدان میں اپنے خاندان کے ہمراہ مقیم شامی پناہ گزین حسن سائموا نے کہا کہ ’لوگوں کو بہت تکالیف کا سامنا ہے، ہم نے ایک خیمے، امداد اور کچھ چیزوں کے حصول کی کوشش کی لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا‘۔

اپنے ملک میں جاری جنگ سے پناہ لینے کے لیے ترکیہ کے شہر غازی انتیپ آنے والے حسن سمیت دیگر شامی مہاجرین زلزلے سے بے گھر ہوچکے ہیں، انہوں نے پلاسٹک شیٹس، کمبلوں اور کارڈ بورڈ کی مدد سے عارضی خیمے بنا رکھے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ہنری پی لیوگ نے کہا کہ ’ضروریات بہت زیادہ ہیں جن میں ہر لمحے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، دونوں ممالک میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے‘۔

اس کے علاوہ شدید ٹھنڈ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے باعث پیدا ہونے والے صحت کے مسائل اور وبائی امراض بھی خدشات بڑھا رہے ہیں جس کا سب سے زیادہ خطرہ کمزور افراد کو ہے۔

ترکیہ اور شام کے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کے بچے زلزلے کے بعد نفسیاتی اثرات کا سامنا کررہے ہیں۔

حسن معاذ نے اپنے 9 سالہ بیٹے کے بارے میں بتایا کہ جب بھی وہ زلزلے کو بھولتا ہے، کوئی زوردار آواز سن کر اسے پھر یاد آجاتا ہے، سوتے ہوئے بھی اگر کوئی آواز اس کے کانوں تک پہنچتی ہے تو وہ اٹھ بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ ’ابو، آفٹر شاک آیا ہے‘۔

اقوامِ متحدہ سے امداد کا پہلا قافلہ ترکی سے نئے کھولی گئی باب السلام کراسنگ کے ذریعے شام کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیرِ اثر علاقے میں پہنچا۔

شام میں امدادی کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹس کے سربراہ رعید الصالح نے کہا کہ شام مغربی علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اب ختم ہونے والی ہے۔

ترک صدر نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں اب تک اموات کی تعداد 35 ہزار 418 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے ادارے اور شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق وہاں 5 ہزار 814 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچ جانے والوں نے بڑے پیمانے پر متاثرہ علاقوں میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کرلی ہے ۔

TAGGED:41 ہزارFeaturedزلزلہ زدہ علاقوںہلاکتوں کی تعداد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فلم ‘لگان’ کے کرکٹ میچ کمینٹیٹر اداکار جاوید امروہی انتقال کرگئے
Next Article گلوبل وارمنگ:سطح سمندر بلند،90 کروڑ زندگیاں داؤ پر، یو این وارننگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چمن بارڈر پر دھرنا: پاسپورٹ اور ویزا سےسرحد پار کرنےکا فیصلہ نہیں مانتے؛ مظاہرین

چمن (ویب ڈیسک): پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے مابین ہونے والے اہم اجلاس میں غیر قانونی طور پر…

October 25, 2023
پاکستان

چیف جسٹس نے ہزاروں مربع فٹ خاندانی زمین قوم کیلئے دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): پاکستان کے 77 یوم آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ…

August 6, 2024
پاکستانکاروبار

پاکستان معاشی طور پر ڈوبنے کے قریب ہے؛ فنانشل ٹائمز رپورٹ

معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے…

January 26, 2023
دنیا

اسرائیل غزہ میں طبی سہولیات اور عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے: یو این تفتیش کار

(ویب‌ڈیسک): اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اسرائیل کے غزہ کی طبی سہولیات اور عملے پر پر حملوں کو دانستہ…

October 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?