Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی
پاکستان

الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی

Published May 4, 2023
Tags: Featured اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکا باقی اسمبلیاں 30 جولائی کوتوڑی جائیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کیساتھ ہوئے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے، ایک روز الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا، لیکن تاریخ پر متفق نہ ہوسکے، اب سپریم کورٹ ایکشن لے، چودہ مئی کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک ہی روز انتخابات کیلئے تیار ہے بشرطیکہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کو 14 مئی یا اس سے پہلے تحلیل کر دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی متفرق درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔

متفرق درخواست میں گزشتہ رات مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلےکی روشنی میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کرایا جائے، مذاکراتی ٹیموں نے پوری نیک نیتی سے27 ، 28 اپریل اور 2 مئی کوبات چیت کی، گفتگو کے نتیجے میں فریقین میں تین نکات پر اتفاقِ رائے ہوا، فریقین متفقہ طور پر سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات اہم ہیں، فریقین متفقہ طور پر سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی تنازعات کاحل سیاسی جماعتوں کے پاس ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین متفق ہیں کہ معاہدے پر عمل ہونے تک اس گفتگو کے سپریم کورٹ کے حکم نامے پر اثرات نہیں ہوں گے، 14مئی کو انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جسے فریقین کی رائے سے بدلنا ممکن نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 4 شرائط پیش کیں، تحریک انصاف مشروط طور پر ایک ہی روز انتخابات کیلئے تیار ہے، شرط یہ ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں کو 14 مئی تک توڑ دیا جائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات جولائی کے دوسرے ہفتے میں کرانےکی شرط پیش کی، پنجاب، پختونخوا کے انتخابات کو 90 روز کی مدت گزر جانے کے بعد آئینی تحفظ دینےکی شرط رکھی۔

درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کو آئینی تحفظ دینے کیلئے پی ٹی آئی اراکین کی ایوان میں واپسی کی شرط رکھی، سیاسی جماعتوں کےمابین باہمی اتفاق رائے سے صرف ایک بار کیلئے مؤثر آئینی ترمیم کی شرط پیش کی، تمام جماعتیں انتخابات کے نتائج قبول کریں گی، دونوں جماعتوں کے مابین تحریری معاہدہ عمل درآمد کیلئے عدالت عظمٰی کے سامنے رکھنے کا کہا لیکن پی ڈی ایم اتحاد نے ہماری ان تجاویز سے اتفاق نہیں کیا، پی ڈی ایم اتحاد کے مطابق قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں 30 جولائی کوتوڑی جائیں گی، پی ڈی ایم کےمطابق انتخابات اسمبلیاں توڑنے کے 90 روز کے اندر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، آئینی ترمیم کے ذریعے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بھی اتفاق رائےکافقدان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کرانے کی تاریخ پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا اور مذاکرات کا تیسرا دور بھی بریک تھرو کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں ایک دن الیکشن ہونے چاہیے تاہم ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکا۔

مذاکرات کے تیسرے دور کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت کی جو سوچ کل دیکھی اگر وہی رہتی ہے تو مذاکرات کی مزید نشستیں بے معنی دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ کہنا تھا اور جو میز پر رکھنا تھا وہ ہم نے مذاکرات میں رکھ دیا، حکومتی حلقوں نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، مذاکرات سے پہلے خواجہ آصف، جاوید لطیف کی گفتگو دیکھ لیں، مولانا فضل الرحمان کا رویہ دیکھ لیں، حکومتی نمائندوں کے رویوں اور گفتگو کے باوجود ہم نے کوشش کی۔

TAGGED:Featuredاسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکاباقی اسمبلیاں 30 جولائی کوتوڑی جائیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی نژاد امریکی اجے پال سنگھ بنگا عالمی بینک کے صدر منتخب
Next Article وزیر آباد کے بعد مجھے 18 مارچ کو دوسری بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی: سٹی کورٹ میں آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق شارٹ…

August 2, 2025
پاکستاندلچسپ و عجیب

سکھر: نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے چھڑوا لیا

سکھر (ویب ڈیسک): سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس…

August 9, 2025
پاکستان

ٹنڈو الہیار: الیکشن میں مخالفوں کو بدترین شکست دیں گے؛ آصف زرداری

ٹنڈو الہیار (ویب ڈیسک): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر الزام…

October 11, 2023
پاکستان

حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے؛ شیخ رشید

راولپنڈی (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی…

August 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?