واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے رپورٹ میں بھارت ، پاکستان ، افغانستان، برما (میانمار)، چین، کیوبا، اریٹیریا، ایران، روس، نکاراگوا، سعودی عرب، نائجیریا، شام، شمالی کوریا اور تاجکستان بھی شامل ہیں۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی کمیشن کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے. بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسندگروپوں کا اقلیتوں پر تشدد کا کلچر فروغ پارہا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو دی گئی چھوٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو دی گئی تجاویز میں امریکی شراکت دار ممالک کو واچ لسٹ رکھنے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہرسال ان ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں مذہبی آزادی پر بہتری نہ ہونے پر پابندیوں کے امکان کے ساتھ مخصوص تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔