الاباما (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن ائیر فورس ون طیارے کی سیڑھیوں سے اوپر جاتے ہوئے ایک بار پھر لڑکھڑا گئے۔یہ واقعہ ریاست الاباما کے شہر ڈیلاویئر میں پیش آیا۔ 80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب وہ ائیر فورس کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔
🗽 Joe Biden 🇺🇲 trips up the stairs on Air Force One — AGAIN‼️
🛫 👀 😯 pic.twitter.com/gK79rY1VmI
— 👑Raja Barman.🦁💙🌞❤️⛳ (@RajaBar16891293) March 7, 2023
اس سے قبل 22 فروری کو یورپ کے 3 روزہ دورے کے دوران بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مئی 2022 میں سینٹ اینڈریو بیس میں طیارے پر سوار ہوتے وقت جو بائیڈن پھسل کر گرنے والے تھے مگر سیڑھیوں کے ہینڈ ریل کو تھام کر وہ بچ گئے۔
مارچ 2021 میں بھی صدارتی طیارے پر سوار ہونے کے دوران بھی جو بائیڈن لڑکھڑا گئے تھے اور اس بار وہ گھٹنے کے بل نیچے گرگئے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر جون 2021 میں سائیکل سے بھی گر پڑے تھے۔
امریکی صدر کے اس طرح کے حادثات پر ریپبلکن جماعت کی جانب سے کافی مذاق اڑایا جاتا ہے۔
ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن جسمانی یا ذہنی طور پر صدارتی فرائض سنبھالنے کے لیے فٹ نہیں۔