Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق
دنیا

امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق

Published June 26, 2024
Tags: Featured ریپبلکن پارٹی کا کنونشن اگلے مہینے ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں ہے جب کہ ڈیموکریٹک کنونشن اگست میں شکاگو میں ہوگا۔ مباحثے کی میزبانی سی این این کے جیک ٹیپر اور ڈینا بیش کریں گے، یہ مباحثہ 90 منٹ تک یہ صدارتی انتخابی مباحثہ امریکی تاریخ کا پہلا ایسا صدارتی مباحثہ ہے جس میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار نے ابھی تک
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے درمیان صدراتی مباحثہ نئے قواعد و ضوابط کے تحت کل ہو رہا ہے۔ 1976 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مباحثے کے دوران حاضرین اس مقام پر موجود نہیں ہوں گے۔

نشریاتی ادارے سی این این نے اعلان کیا ہے کہ دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کی ٹیموں نے نئے قواعد پر اتفاق کیا ہے جس میں اس بار بوقت ضرورت مائیک کا بند کرنا بھی شامل ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں امیگریشن کا معاملہ اس مرتبہ کچھ زیادہ اہم کیوں ہے؟

امریکی میڈیا کےمطابق دونوں امیدواروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جب ان کے بولنے کی باری نہیں ہو گی توان کا مائیکرو فون بند رہے گا، جس کا مقصد مباحثے کے دروان مداخلت کے امکان کو کم سے کم کرنا ہے۔

اس سال کسی بھی صدارتی امیدوار کی طرف سے ابتداتی بیانات نہیں ہوں گے، امیدواروں کو ایک سوال کا جواب دینے کے لیے 2 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

میزبانوں کے اختیار میں ایک اضافی منٹ بھی ہو گا جسے وہ اپنی صوابدید پر استعمال کر سکیں گے، مباحثے کے اختتام پر ہر امیدوار دو منٹ کا اپنا اختتامی بیان دے گا۔

نشریاتی نیٹ ورک کے مطابق مباحثے کے لیے امیدواروں کے لیے ایک جیسے پوڈیم رکھے جائیں گے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان پوڈیم کا انتخاب سکہ اچھال کر کیا جائے گا۔

مباحثے کی میزبانی سی این این کے جیک ٹیپر اور ڈینا بیش کریں گے، یہ مباحثہ 90 منٹ تک براڈکاسٹ کیا جائے گا جس میں دو کمرشل بریک بھی ہوں گے۔

اس سے قبل صدارتی مباحثوں کے کمیشن کے تحت، جو تین عشروں تک ان مباحثوں کی نگرانی کرتا رہا ہے، کمرشل بریک نہیں ہوتے تھے۔

یہ صدارتی انتخابی مباحثہ امریکی تاریخ کا پہلا ایسا صدارتی مباحثہ ہے جس میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار نے ابھی تک اپنی پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول نہیں کیا ہے تاہم بائیڈن اور ٹرمپ دونوں ہی اپنی جماعتوں کے کنونشنز کے بعد نامزدگی قبول کر سکیں گے۔

ریپبلکن پارٹی کا کنونشن اگلے مہینے ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں ہے جب کہ ڈیموکریٹک کنونشن اگست میں شکاگو میں ہوگا۔

یہ صدارتی مباحثہ اس سال ہونے والے دو مباحثوں میں سے پہلا مباحثہ ہے، جب کہ دوسرا صدارتی مباحثہ اے بی سی نیوز کی میزبانی میں 10 ستمبر کو ہوگا۔

TAGGED:Featuredریپبلکن پارٹی کا کنونشن اگلے مہینے ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں ہے جب کہ ڈیموکریٹک کنونشن اگست میں شکاگو میں ہوگا۔مباحثے کی میزبانی سی این این کے جیک ٹیپر اور ڈینا بیش کریں گے، یہ مباحثہ 90 منٹ تکیہ صدارتی انتخابی مباحثہ امریکی تاریخ کا پہلا ایسا صدارتی مباحثہ ہے جس میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار نے ابھی تک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گیس سلنڈر دھماکوں میں لاہور سرفہرست
Next Article سوناکشی اور ظہیر کی شادی کتنے سال چلے گی؟ بھارتی یوٹیوبر کا اہم دعویٰ�
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر نمبر گیم کیلئے مشاورت

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات…

September 15, 2024
دنیا

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

(ویب ڈیسک): مکہ مکرمہ: بیس لاکھ سے زائد عازمین حج آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کریں…

June 15, 2024
دلچسپ و عجیب

دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب، 68 سالہ خاتون نے جہاز لینڈ کرکے سب کی جان بچالی

میساچوسٹس - امریکا (ویب ڈیسک): امریکی ریاست میسا چوسٹس میں دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑنے پر 68 سالہ بہادر…

July 18, 2023
پاکستان

پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ

شرقپور شریف - پنجاب (ویب ڈیسک): پنجاب میں ڈاکو ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے اور…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?