Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا: اوریگن میں‌آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > امریکا: اوریگن میں‌آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی
سائنس و ٹیکنالوجی

امریکا: اوریگن میں‌آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی

Published March 24, 2024
Tags: Featured اس بار تو پورے خاندان کو بچا لیا ایپل نے آئی فون صارفین پہلی بار سیٹلائیٹ ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف
Share
SHARE

اوریگن- امریکا (ٹیک ڈیسک): 2022 میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔یہ فیچر لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے خاندان کو بچا لیا ہے۔

امریکی ریاست اوریگن کے ماؤنٹ ہڈ میں ہائیکنگ کرنے والے 4 بالغ افراد اور 2 بچوں پر مشتمل ایک خاندان خراب موسم کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا تھا۔

ساڑھے 3 ہزار فٹ بلندی پر ہائیکنگ کے دوران اچانک موسم خراب ہوا اور درجہ حرارت گھٹ گیا۔

وہاں سیلولر یا وائی فائی سگنل موجود نہیں تھے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے شام ساڑھے 7 بجے سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس میسج بھیجا۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے ذریعے لوگ اپنی ممکنہ لوکیشن اور حالات کی تفصیلات بھی امدادی ورکرز سے شیئر کر سکتے ہیں۔

اس میسج کے بعد امدادی ٹیم سے رابطہ کیا گیا مگر خراب موسم کے باعث متاثرہ خاندان تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

مگر ریسکیو ٹیم کی جانب سے کوشش جاری رکھی گئی اور صبح 6 بجے انہوں نے متاثرہ خاندان کو تلاش کرلیا۔

مگر ان سب کو پہاڑی سے نیچے اتارنا بھی ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوا۔

ہیلی کاپٹر سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر خراب موسم کے باعث اس میں ناکامی کا سامنا ہوا۔

اس کے بعد زمینی راستے سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر مشکل راستوں کے باعث واپسی کا سفر شام ساڑھے 7 بجے مکمل ہوا یعنی ایس او ایس میسج بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے ذریعے اب تک امریکا اور کینیڈا میں متعد زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔

TAGGED:Featuredاس بار تو پورے خاندان کو بچا لیاایپل نے آئی فون صارفینپہلی بار سیٹلائیٹ ایمرجنسی ایس او ایسپیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اترپردیش: اسلامی مدارس پر پابندی،طلبہ کو روایتی اسکولوں میں داخلے کی ہدایت؛ الہ آباد ہائی کورٹ
Next Article عالمی یوم تپ دق: ٹی بی کی تشخیص کے لیےخون کا نیا ٹیسٹ جلد متعارف ہوگا؛ سائنسدان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صدر کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو عہدے اور…

February 19, 2023
انٹرٹینمنٹ

بگ باس ریئلٹی شو فیم بھارتی اداکارہ شہناز گل کی طبیعت ناساز، دوبارہ ہسپتال داخل

ممبئی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل ایک بار…

August 7, 2025
پاکستان

قومی اسمبلی:غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قراردادمنظور، حکومت عالمی برادری پر زور دے؛ متن

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر…

March 15, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

12 سال بعد پہلی ٹوئٹ میں مارک زکربرگ کی ایلون مسک پر تنقید

کراچی (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد ٹوئٹر پر پہلی ٹوئٹ…

July 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?