Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فضائی حدود کی خلاف ورزی: ایران کے پاکستان پر ڈرون و میزائل حملے، خطے میں کشیدگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فضائی حدود کی خلاف ورزی: ایران کے پاکستان پر ڈرون و میزائل حملے، خطے میں کشیدگی
پاکستاندنیا

فضائی حدود کی خلاف ورزی: ایران کے پاکستان پر ڈرون و میزائل حملے، خطے میں کشیدگی

Published January 17, 2024
Tags: Featured ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون حملے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی دفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے میں دو بچیاں شہید ہوئیں اور تین زخمی ہیں، دفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔اس پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز ایرانی فورسز نے بلوچستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاکستان نے ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تہران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہو گی۔

ایرانی سکیورٹی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔

اس معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں، امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں۔

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہےکہ ایران کی طرف سے پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دشمن قوتیں بیرونی مداخلت کی کوشش کررہی ہیں لیکن دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، ہم ہر جگہ دشمن قوتوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کہہ چکا ہےدہشتگردی خطےکے ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کےلیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، ہم سیاسی کارکن ہیں اورہر قسم کی دہشتگردی کےخلاف ہیں۔

ایرانی حملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات،اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور سکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کےحملے میں دو بچیاں شہید ہوئیں اور تین زخمی ہیں، دفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا پاکستان کے مستعد ادارے دہشتگردوں سے نمٹنا جانتے ہیں، مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم ان سے باہمی تعلقات پریقین رکھتےہیں، دہشتگردی کے بہت سے واقعات میں افغانستان کےلوگ ملوث رہےہیں۔

TAGGED:Featuredایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون حملےپاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیدفتر خارجہ نے اس واقعہ کی مذمت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اے آئی ٹیکنالوجی سے دنیا میں 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہوسکتی ہیں، آئی ایم ایف
Next Article پاکستان نےاپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ترکمانستان سے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروع

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ترکمانستان سے…

April 30, 2023
پاکستانتازہ ترین

آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ عمران کا پیغام

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان کا کہنا ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے…

November 27, 2024
پاکستان

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت بے شرم ہوچکی ہے، اس سب…

October 31, 2024
پاکستاندنیا

مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

(ویب ڈٰیسک): کراچی / لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?