Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی
پاکستان

ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

Published May 10, 2023
Tags: Featured املاک کو نقصان پہچچانے والوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری سی سی ٹی وی کی مدد سے ے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لگاتار دوسرے دن ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کشیدگی کے سبب فوج کی طلبی کے لیے صوبائی حکومتوں نے خط لکھ دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے دھاوا بول دیا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ کرنے والوں نے نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی، عملے پر تشدد کیا گیا اور آگ لگا دی۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مشتعل شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی جبکہ مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان نے مزید بتایا کہ شرپسند کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات سمیت سرکاری سامان لوٹ کر لے گئے اور انہیں روکنے کی کوشش کرنے والی خواتین سمیت عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملک بھر میں موبائل ڈیٹا سروسز لگاتار دوسرے دن بھی بند رہیں جبکہ صارفین کو ٹوئٹر، یوٹیوب اور فی س بُک کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر پشاور کے جی ٹی روڈ پر جناح پارک کے قریب شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایدھی ایمبولینس پر شرپسندوں نے حملہ کر کے نذر آتش کردیا جبکہ مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق پولیس اور مشتعل مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تین افراد اور 35 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ٹانگوں اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں جبکہ ایک زخمی کے چہرے پر بھی گولی لگی، زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی سات زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پولیس نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک بھر سے درجنوں غیرمسلح افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے میں معاونت کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے یہ درخواست کی تھی جس کی منظوری دی جاچکی ہے اور وزارت داخلہ نے نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔

اس حوالے سے نفری کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، پنجاب کے بڑے شہروں بالخصوص لاہور اور فیصل آباد میں فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔اسی طرح امن و امن کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے خیبرپختونخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نگران حکومت خیبرپختونخوا نے فوج طلبی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی امن و مان کی صورتحال کافی بدتر ہے اس لیے یہاں پر بھی فوج تعینات کی جائے۔

دوسری جانب لاہور بھر میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں کا مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے اور زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن زمان پارک کے باہر موجود پولیس کی نفری پر غلیلوں سے حملے کررہے ہیں۔ادھر پنجاب بھر میں صوبہ بھر میں سرکاری املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف اضلاع سے 1050 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ویڈیو فوٹیجز، سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور شرپسند و قانون شکن عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں درج کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے شرپسند عناصر کو نہ تو بیرون ملک کا ویزہ اور نہ ہی ملازمت مل سکے گی جبکہ وہ بیرون ملک تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن اور امیگریشن بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ شرپسند عناصر نے پرتشدد کاروائیوں کے دوران 130سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو شدید زخمی کیا اور پولیس اور سرکاری اداروں کی 25 سے زائد گاڑیاں تباہ و نذر آتش کی گئیں جبکہ مظاہرین نے 14 سے زائد سرکاری عمارتوں پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ریاست و قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے اور شہریوں،پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کرنے،املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک کے ساتھ ساتھ ارد گرد اور مال روڈ انڈر پاس پر پولیس اور کارکنوں میں وقفہ وقفہ سے جھڑپیں جاری ہیں اور شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔لاہور شہر میں بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے مکمل طورپر بند ہیں، سڑکوں پر ہو کا عالم ہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

تاہم ملک کے دیگر حصوں کی نسبت بدھ کو کراچی میں صورتحال قابو میں رہی اور کہیں سے بھی کسی پرتشدد واقعے یا جلاؤ گھیراؤ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔کراچی میں انصاف ہاؤس کے اطراف سمیت شہر کے تمام اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور ابھی تک کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔شہر میں ٹریفک معمول کم رہا البتہ شہر کے تمام بازار معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں جس میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں امن و امان یقینی بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہچچانے والوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی کہ جن شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

TAGGED:Featuredاملاک کو نقصان پہچچانے والوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاریسی سی ٹی وی کی مدد سےے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میڈیکل رپورٹ آگئی، عمران خان تندرست قرار ؛ میڈیکل بورڈ
Next Article احتساب عدالت کیجانب سےعمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، 11 ہزار ملازمین میں‌تشویش

لاہور (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت…

August 23, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا سے متعلق قوانین منظور: افواہیں پھیلانے والوں کو 15 سال سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں…

October 23, 2024
دنیا

برطانیہ: قرآن پاک نذر آتش کرنیوالے سیاستدان پر پابندی عائد

لندن(ویب ڈیسک): برطانیہ نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے سیاستدان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر…

March 22, 2023
پاکستاندلچسپ و عجیب

کراچی: ریٹائرڈ DIG کے گھر سے 20 لاکھ روپے کے طوطے چوری

کراچی (ویب ڈیسک): گلشن معمار میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے گھرسے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 41…

November 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?