Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: احتساب عدالت کیجانب سےعمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > احتساب عدالت کیجانب سےعمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت کیجانب سےعمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published May 10, 2023
Tags: 17 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا ، عمران
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔احتساب عدالت کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پولیس لائنز اسلام آباد میں منتقل کیا گیا ہے جہاں گیسٹ ہاؤس کو عدالت کا درجہ دیا گیا ہے، علاوہ ازیں آج ہونے والی توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی پولیس لائنز منتقل کی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مذکورہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں، عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، اُن کے وکلا خواجہ حارث، فیصل چوہدری و دیگر بھی عدالت میں موجود ہیں، دوران سماعت نیب کی جانب سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے نیب کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس نیب کے دائرہ کار میں نہیں آتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے انکوائری رپورٹ بھی شیئر نہیں کی۔

انہوں نے کیس کی اوپن کورٹ سماعت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو مقدمے کی منصفانہ سماعت کا حق ہے۔

نیب پراسکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ روز عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے وقت انہیں وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے تھے۔

تاہم عمران خان نے نیب پراسکیوٹر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وارنٹ گرفتاری حراست میں لیے جانے کے وقت نہیں بلکہ نیب کے دفتر لے جا کر دکھائے گئے تھے۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیس کی متعلقہ دستاویزات شیئر کی جائیں جس پر نیب پراسکیوٹر نے یقین دہانی کروائی کہ اس حوالے سے ضروری دستاویزات کی نقول عمران خان کے وکلا کی ٹیم کے حوالے کی جائیں گی۔

دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو القادر ٹرسٹ کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ سے پاکستان رقم منتقلی کا کیس ہے، برطانیہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے رقوم سے متعلق تحقیقات کیں، برطانیہ سے موصول ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی بلکہ پاکستان میں وصول شدہ اس رقم سے متعلق بحریہ ٹاؤن سے غیر قانونی سمجھوتہ کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کو بھی گفتگو کا موقع دیا، عمران خان نے عدالت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا، میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے، چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ مقصود چپراسی والا کام نہ ہو، یہ انجیکشن لگاتے ہیں اور بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے عمران کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

بعد ازاں، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 17 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

TAGGED:17 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکممیں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا ، عمران
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں پُرتشدد مظاہرے ،جلاؤ گھیراؤ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی
Next Article عمران خان گرفتاری:کئی ممالک نےشہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ڈھاڈر: سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ،2محافظ جاں بحق

ڈھاڈر / کوئٹہ (ویب ڈیسک): ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے…

March 11, 2023
پاکستان

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، غزہ میں جنگ فوری بند ہونی چاہیے؛کاکڑ

تاشقند (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کو فرعون کے نقش قدم پر چلنے والا قرار دے دیا۔ازبکستان…

November 9, 2023
پاکستانکھیل

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ہولن بیئر- چین (اسپورٹس ڈیسک): ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔چین…

September 14, 2024
پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر قادر مگسی کے والد جیئند مگسی انتقال کر گئے

ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والدجیئند مگسی انتقال کر گئے۔ایس ٹی پی…

May 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?