Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وکا وکا گرل شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں سزا سے بچنے کیلیے لاکھوں یورو جرمانہ بھرنے کو تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > وکا وکا گرل شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں سزا سے بچنے کیلیے لاکھوں یورو جرمانہ بھرنے کو تیار
انٹرٹینمنٹ

وکا وکا گرل شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں سزا سے بچنے کیلیے لاکھوں یورو جرمانہ بھرنے کو تیار

Published November 21, 2023
Tags: Featured جج کے سامنے معاہدے کی تصدیق گلوکارہ عدالت میں بھی پیش ہوئیں
Share
NEWARK, NEW JERSEY - SEPTEMBER 12: Shakira attends the 2023 MTV Video Music Awards at Prudential Center on September 12, 2023 in Newark, New Jersey. (Photo by Jason Kempin/Getty Images for MTV)
SHARE

کولمبیا (شوبز ڈیسک): لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس میں کارروائی سے بچنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے مصالحت کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں گلوکارہ کو ایک کروڑ 45 لاکھ یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں اپنی آمدنی پر یہ انکم ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔مگر اب گلوکارہ نے عدالت سے باہر ہی معاملے پر مصالحت کرلی ہے۔

پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت شکیرا نے الزامات کو قبول کرتے ہوئے 73 لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گلوکارہ 73 لاکھ یورو جرمانے کے ساتھ ساتھ 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے بھی مزید 4 لاکھ 38 لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کریں گی۔

شکیرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کا فیصلہ قانونی وجوہات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کے باعث کیا گیا۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی معصومیت ثابت کرنے کے لیے تیار تھیں، مگر پھر انہوں نے اپنے کیرئیر اور بچوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ وہ جیت کسی کام کی نہیں جس کی قیمت زندگی کے کئی برس ضائع ہونے کی شکل میں ادا کرنی پڑے’۔

46 سالہ گلوکارہ عدالت میں بھی پیش ہوئیں اور جج کے سامنے معاہدے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ گلوکارہ کے خلاف ایک اور ٹیکس فراڈ کے معاملے پر تحقیقات معطل ہے اور ماضی میں شکیرا انہیں جھوٹے الزامات قرار دیتی رہی تھیں۔

شکیرا ماضی میں اسپین کے فٹبالر Gerard Piqué کے ساتھ 11 سال تک بارسلونا میں رہی تھیں، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

فٹبالر سے تعلق ختم ہونے کے بعد وہ امریکی شہر میامی منتقل ہو گئی تھیں۔

TAGGED:Featuredجج کے سامنے معاہدے کی تصدیقگلوکارہ عدالت میں بھی پیش ہوئیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین سے 40 ارب اضافی وصول کیے جائیںگے
Next Article اترپردیش-بھارت: شادی میں رس گلوں کےلیے جھگڑا، 6 افراد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

پوچو مگر مچھ اور چیٹو نامی شخص کی گہری دوستی جو مثال بن گئی

کوسٹاریکا (ویب ڈیسک): مگرمچھ کو دور سے دیکھنا ہی بیشتر افراد کو خوفزدہ کر دیتا ہے تو کیا کوئی اس…

October 2, 2023
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

(ویب ڈیسک): جموں و کشمیر کے علاقے اکھنور میں دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کو ممکن بنانے کے لیے گشت…

October 28, 2024
پاکستان

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

(ویب ڈیسک ):حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین…

August 9, 2023
دنیا

فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا

زمبونگا (ویب ڈیسک): فلپائن میں فیری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن…

March 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?