Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایران سےبغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں:مصدق ملک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ایران سےبغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں:مصدق ملک
پاکستانکاروبار

ایران سےبغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں:مصدق ملک

Published May 22, 2024
Tags: Featured ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا گیس کے شعبے میں چوری و نقصانات کافی زیادہ ہیں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں جب کہ ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، حکومت توانائی کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ 18 ارب ڈالر سے زائد توانائی کی درآمدات میں لگا رہا ہے، ہم ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کررہے ہیں، پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لیے معلومات اور اجازت ناموں کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے جب کہ ہم غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کی گیس گوادر میں ایل این جی میں منتقل کرکے دنیا بھر میں فروخت کی جاسکتی ہے، ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گرمیوں میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ ہے اور موسم سرما میں بجلی کی طلب کم ہوکر 10 ہزارمیگاواٹ ہوجاتی ہے، ایفیشنٹ پاورپلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی کی لاگت 12 روپے فی یونٹ تک آجائےگی اور اگر ان پلانٹس کو ایل این جی پرچلائیں توبجلی کا یونٹ 24 روپے کا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس کے شعبے میں چوری و نقصانات کافی زیادہ ہیں، سوئی سدرن میں بلوچستان کے حالات کے باعث گیس نقصانات بڑھےہیں، شہری علاقوں میں گیس چوری روکنےکے لیے جدید نظام لایا جارہا ہے اور شہری علاقوں میں گیس نیٹ ورک کی ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل نگرانی کی جائےگی۔

TAGGED:Featuredایران سے ترکیہ اور عراق کی طرحبغیر پابندیوں والی گیس خریدناگیس کے شعبے میں چوری و نقصانات کافی زیادہ ہیںوفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رؤف حسن پر حملہ: مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف درج
Next Article رحیم یار خان: دریائے سندھ سے ڈولفن مچھلی کا شکار کرنیوالے 6 افراد گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا سے چِڑ ہے،سستے لوگوں کی طرح تصویریں ڈالنی پڑتی ہیں؛ ایمان علی

کراچی (شوبز ڈیسک): شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ مارننگ شوز میں جاکر فالتو لوگوں…

April 30, 2023
دنیا

اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے؛ میکسیکن صدر

میکسیکو (ویب ڈیسک): میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک…

August 9, 2025
کھیل

فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پرعائد ہونے والا جرمانہ ختم

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان پر بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے…

November 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

PIA کے بعد ریلوے نظام بھی درہم برہم: فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل گرگیا

لاہور (ویب ڈیسک) : شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرنے سے لاہور سے فیصل…

September 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?