Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زیر تنقید قومی کرکٹ ٹیم کی وسیم اکرم نے کی کھل کر سپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > زیر تنقید قومی کرکٹ ٹیم کی وسیم اکرم نے کی کھل کر سپورٹ
کھیل

زیر تنقید قومی کرکٹ ٹیم کی وسیم اکرم نے کی کھل کر سپورٹ

Published January 17, 2023
Tags: Featured سرفراز احمد جیسا کم بیک کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے وسیم اکرم نے کہا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی: بابر اعظم کی کپتانی ان دنوں زیرتنقید ہے ، مگر دبئی میں انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے،بابر اعظم کا تجربہ ابھی کم ہے،ان کو ہٹانے سے ٹیم میں کچھ نہیں ہو گا البتہ سپورٹ کرنے سے فرق پڑنا ہے. جبکہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی ہم اپنے لیے خود ہی کافی ہیں، جس طریقے سے بعض لوگ بابر اعظم کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ بہت ہی پریشان کن بات ہے، اپنا مذاق اڑانا بند کردیں،اس سے میرا دل بھی دکھتا ہے۔

تینوں فارمیٹ میں قیادت کا بوجھ بانٹنے کیلیے بابر اعظم کو ہٹانے کے سوال پرسابق اسٹار نے کہا کہ یا تو آپ کے پاس کوئی عمران خان، جاوید میانداد یا مائیک بریرلی بیٹھا ہو تو بات سمجھ میں بھی آئے، اب اگر بابر اعظم کا تقرر کیا ہے تو اسے 2،3سال موقع دیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ بہترین کپتان ثابت ہوں گے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا، وقت کے ساتھ بہتر فیصلوں کی صلاحیت آتی جاتی ہے، ہم کوچز پر اٹیک کرتے ہیں، اسے تو بتانا ہوتا ہے میدان میں کھیلنا تو کرکٹر کا ہی کام ہے،دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے تو تنقید کریں مگر ہم کیوں کرتے ہیں، مجھے تو یہ دیکھ کرہی شرم آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسا بیٹر کپتان بتائیں جس نے بیٹنگ پچز نہ بنوائی ہوں، ہم بابر پر تنقید کیوں کررہے ہیں، پیسر شاہین آفریدی میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں، انھوں نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا مگر ابھی انھیں قومی ٹیم کی قیادت سونپنے کی بات کرنا جلد بازی ہوگی،وہ حال ہی میں انجری سے واپس آئے ہیں، تھوڑا پرفارم کریں اور 5سال بعد کپتانی کے بارے میں سوچیں، فی الحال ایک قائد کو مکمل سپورٹ کرنے کی بات کرنا چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے ہی پوچھ لیا جاتا تو بتا دیتا کہ غیر ملکی کوچز کو نہیں آنا،انھیں ڈر ہے کہ بورڈ تبدیل ہوا تو معاہدہ بھی ختم ہوجائے گا،2یا 3سال کیلیے کوئی آئے تو خود کو محفوظ خیال کرے گا، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے بھی اچھا کام کیا مگر مزید بہتری کیلیے ان کو بھی وقت درکار ہوگا، اگر کوئی غیر ملکی کوچ نہیں مل رہا تو پاکستانی کی خدمات حاصل کریں اور اسے بھرپور سپورٹ بھی کریں۔

فاسٹ بولرز کی کارکردگی کا گراف گرنے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ پچز مسئلہ نہیں، ہمارے دور میں بھی ایسی ہی پچز تھیں، وجہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے، صرف 4اوور کرنے پر پیسے بھی زیادہ ملیں تو یہی آسان فیصلہ ہوگا، نسیم شاہ، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا چاہیے،سال میں پی ایس ایل کے سوا بھی 1،2 لیگز ضرور کھیلیں مگر طویل فارمیٹ کے میچز پر بھی توجہ دیں، ہمیں وقت ملتا تو 4ڈے میچز ضرور کھیلتے تھے۔

ہوم گراؤنڈ پر مسلسل شکستوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ ہارنے کا خوف ہے، ہار جیت تو ہونی ہے مگر ڈر نہیں ہونا چاہیے،میں یہ نہیں کہتا کہ گرین ٹاپ پچ ہو مگر تھوڑا باؤنس ضرور ہونا چاہیے،2دن بیٹنگ ہو، تیسرے چوتھے روز ٹرن کرے، ٹیم چاہے 3 دن میں بھی میچ ہارجائے مگر پچ اچھی ہونی چاہیے، ڈیڈ پچز پر اسی طرح کی صورتحال ہوتی ہے،ہوم سیریز کو شائقین کی توجہ حاصل نہ ہوئی، میچز بھی ہم ہارگئے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا، وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیموں میں جگہ کیلیے مقابلے کی فضا ہمیشہ خوش آئند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں پرفارم کرتے ہیں تو ان پر پرفارمنس کیلیے دباؤ ہوگا، ایک ہی ہوگا تو سہل پسندی کا شکار ہوسکتا ہے، اس میں کراچی لاہور کی بات نہیں پاکستان کیلیے ایک مثبت چیز ہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ جب وہ کپتان تھے تب بھی شہروں کو دیکھنے کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرتے تھے، میں سب کو جانتا ہوں ان کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں آتی، اس سوچ کو ختم کرنا چاہیے کہ کون کس شہر سے ہے۔

TAGGED:Featuredسرفراز احمد جیسا کم بیککپتان کو سپورٹ کرنا چاہیےوسیم اکرم نے کہا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی کے نتائج : پی پی پی سرفہرست ، جماعت کا احتجاج کااعلان
Next Article ایئربڈز کابہت جلد ہوگا زیورا کے طور پراستعمال
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آزاد کشمیر: تیسرے روز بھی ہڑتال،وزیراعظم کا اظہار تشویش، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس بلالیا

مظفر آباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے جس سے…

May 12, 2024
دنیا

پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردوں نے کیا ، پاکستان کے ملوث ہونیکا ثبوت نہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ پی کے چدمبرم

نیو دہلی (ویب ڈیسک): سابق بھارتی وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردوں نے…

July 28, 2025
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

گویائی سے محروم افراد کیلیے خوشخبری، ہونٹ ہلانے سے الفاظ سمجھنے والاعینک ایجاد

نیویارک (ٹیک ڈیسک): بعض افراد گویائی سے محروم ہوتے ہیں لیکن ہونٹ ہلاکر الفاظ ادا کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بہت…

April 11, 2023
دنیا

روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی…

July 30, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?