Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: باقی ملک کا کیا ہوگا؟ : 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا، وزیر داخلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > باقی ملک کا کیا ہوگا؟ : 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا، وزیر داخلہ
پاکستان

باقی ملک کا کیا ہوگا؟ : 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا، وزیر داخلہ

Published November 27, 2024
Tags: 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا Featured افغان شہری بغیر این او سی کے وفاقی وزیر داخلہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا۔وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر ایف ایٹ انڈر پاس کی سائٹ پر دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد معمول پر آ چکا ہے۔ فلائی اوور، انڈر پاس کا ٹارگٹ 60 دن ہے۔ ایف نائن روڈ پہلے ہی کھول دیں گے۔ ایف نائن سائیڈ پرکام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے مظاہرین بھاگے ہیں، تب سے شور ڈالا ہوا ہے کہ اتنی لاشیں فلاں اسپتال میں ہیں۔ میں نے پوچھا کہ مظاہرین کسی بھی ایک اپنی لاش کانام بتادیں لیکن مظاہرین کواپنی شرمندگی چھپانے کاکوئی طریقہ نہیں مل رہا۔میں تو پوچھ رہا ہوں مظاہرین سے کہ بھائی آپ کا کون سے بندہ مرا ہے، اس کا نام بتا دیں۔ ہم ہائی کورٹ میں مظاہرین کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کروائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی کے اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے پمز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی رینجرز، ایف سی اور پولیس افسران و جوانوں کی عیادت کی۔

وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب فرداً فردا ً زخمی افسران و جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے زخمیوں سے گفتگو میں کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائے، ہمیں آپ کی بہادری پر مان ہے۔ شرانگیزی کے باوجود آپ نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں۔

TAGGED:31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گاFeaturedافغان شہری بغیر این او سی کےوفاقی وزیر داخلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر
Next Article بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اُٹھا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کرپشن الزام میں آغا سراج درانی کی ہوگئی ضمانت ضبط

کراچی(نجات نیوز): احتساب عدالت کراچی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی…

December 29, 2022
صحت

کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق

(ویب ڈٰیسک): کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے بتایا…

October 20, 2024
دلچسپ و عجیب

سعودی خاتون نے اپنی سوکن کو اپنا 80 فیصد جگر عطیہ کردیا

طائف (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے شہر طائف میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری بیوی کے…

August 11, 2025
پاکستان

عمران خان کی برطانوی وکیل کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا…

August 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?