Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہارمونز اور کیمکلز ہمارے دل اور نشو نما پر کیااثرات مرتب کرتے ہیں؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > ہارمونز اور کیمکلز ہمارے دل اور نشو نما پر کیااثرات مرتب کرتے ہیں؟
صحت

ہارمونز اور کیمکلز ہمارے دل اور نشو نما پر کیااثرات مرتب کرتے ہیں؟

Published March 21, 2023
Tags: Featured بچوں کی باقاعدہ نشو نما کے لیےاہم ہارمونز بھوک بڑھانے والے خصوصی ہارمون سے ’ہارٹ فیل‘ کے مریضوں کا علاج
Share
SHARE

لاس اینجلس (ہیلتھ ڈیسک): خون میں پائے جانے والے فارایور کیمیکلز بچوں کی نشونما میں رکاوٹ قرار دیے گئے ہیں. ایک نئی تحقیق کے مطابق روز مرہ کی بنیاد پر استعمال کی جانے والی اشیاء (غذاؤں کےلفافے، میک اپ اور کارپٹ) میں پائے جانے والے ممکنہ زہریلے کیمیا انسانوں کی نشونما کے لیے ضرورتی ہارمونل اور تحولی اطوار میں تبدیلی کا سبب بن رہے ہیں۔تحقیق میں محققین نے بچوں، نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ ان تمام افراد کے خون کے نمونوں میں ’فار ایور کیمیکلز‘ کہلائے جانے والے پر فلورو الکائل اور پولی فلورو الکائل(پی ایف ایز) نامی مختلف سائنتھیٹک مرکبات پائے گئے۔ پائے جانےو الے ان کیمیا میں PFOS, PFOA, PFHxS, PFNA, PFHpS اور PFDA بھی شامل تھے۔

امریکا کے ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی جانب سے حال ہی میں امریکا میں پینے کے پانی میں ان متعدد کیمیکلز کی سطح کو سختی سے قابو کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے کیک اسکول آف میڈیسن میں پاپولیشن اور پبلک ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ مصنف جیسی گُڈرِچ کے مطابق پی ایف ایز کے مرکبات کے افشا ہونے سے صرف لِپِڈ اور امائنو ایسڈ میٹابولزم میں خلل نہیں آتا بلکہ بچوں میں تھائیرائڈ ہارمون کے عمل میں بھی تبدیلی آتی ہے۔

بچوں کی باقاعدہ نشو نما کے لیے تھائیرائڈ دو اہم ہارمونز بناتا ہے جو بلڈ پریشر کو قابو کرنے اور جسم کے پروٹین، چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس بنانے اور ان کے استعمال کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پیغام رساں کیمیا جسم کے ہر خلیے کو متاثر کرتے ہیں۔امائنو ایسڈ جسم میں خامرے، ہارمون، پروٹین اور دیگر ضروری مالیکیول بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں جبکہ لِپِڈ وٹامن کے ذخیرہ کیے جانے، ہارمون کی پیداوار میں مدد اور چکنائی کے توانائی میں بدلنے اور اس کے استعمال یا ذخیرہ کرنے کے عمل کو دیکھتے ہیں۔

انوائرنمنٹل ورکنگ گروپ کے سینئر سائنس دان ڈیوڈ اینڈریوز(جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے) کے مطابق یہ تحقیق پی ایف ایز کے انسانوں پر افشا ہونے کے سبب ہارمون کی سطح کے متاثر ہونے کا بغور لیا جانے والا صرف ایک جائزہ ہی نہیں بلکہ مختلف تحولی اطوار کا متاثر ہوا جانا بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تحولی اشاریوں میں تبدیلیاں مستقبل میں بچوں میں صحت کے متعلق متعدد و مختلف نتائج کا اشارہ ہوسکتا ہے جیسے کہ موٹاپے کے خطرات میں اضافہ، انسولین مزاحمت، چکنائی کے سبب امراضِ جگر اور ممکنہ کینسر کے خطرات میں اضافہ۔

جبکہ ایک تازہ مگر مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانوں میں بھوک بڑھانے والے خصوصی ہارمون سے ’ہارٹ فیل‘ کے مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے اور مذکورہ ہارمون کے استعمال سے ہارٹ فیل جیسی سنگین بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے۔انسان کا دل اس وقت ناکارہ ہوجاتا ہے جب اسے مطلوبہ خون مہیا نہیں ہو پاتا اور دل کو خون کی مناسب ترسیل نہ ہونے کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں،جن میں سے بعض سنگین بھی ہوتی ہیں۔

اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ دل ناکارہ ہونے سے انسانی جان نہیں بچ پاتی، تاہم بعض اوقات ہارٹ فیل ہونے کے باوجود انسان کی زندگی بچ جاتی ہے لیکن ایسے کیسز میں متاثرہ مریض کو بروقت طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔یورپی ماہرین نے ہارٹ فیل کے مریضوں کو خون کی مناسب اور ترتیب وار خون کی ترسیل کے لیے ایک مختصر تحقیق کی، جس کے نتائج نے ماہرین کو بھی حیران کردیا اور انہوں نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

طبی جریدے ’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 30 رضاکاروں پر بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) کے اثرات جانجنے کے لیے تحقیق کی۔تحقیق میں شامل تمام رضاکاروں کے ماضی میں دل فیل ہوچکے تھے اور انہوں نے متعدد ادویات سے صحت اور زندگی پائی تھی۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے دوائی دی جب کہ دوسرے گروپ کو ماہرین نے فرضی دوائی دی۔تمام رضاکاروں کو دو گھنٹے تک فیوژن ڈرپ لگایا گیا اور انہیں ایسے عمل سے دو سے پانچ بار وقفے وقفے سے گزارا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کو بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے تیار دوائی دی گئی ان کے دل کی حالت دوسرے گروپس کے مقابلے 28 فیصد بہتر ہوئی اور ان کے دل کو مناسب اور معیاری مقدار میں مطلوبہ خون کی ترسیل بھی ہوئی۔علاوہ ازیں تمام رضاکاروں پر دوائی کے دوسرے کوئی منفی اثرات بھی نوٹ نہیں کیے گئے، ان میں پیٹ کے درد، بلڈ پریشر کم ہوجانے یا بڑھ جانے سمیت دیگر شکایات بھی سامنے نہیں آئیں۔

ماہرین کے مطابق مختصر اور محدود تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے دوا ہارٹ فیل کے مریضوں پر بہترین طریقے سے کام کرتی ہے، اس لیے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کرکے ہارٹ فیل کے مریضوں کے لیے علاج کے نئے طریقے تلاش کیے جائیں۔

TAGGED:Featuredبچوں کی باقاعدہ نشو نما کے لیےاہم ہارمونزبھوک بڑھانے والے خصوصی ہارمونسے ’ہارٹ فیل‘ کے مریضوں کا علاج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی:موبائل شاپس پرڈکیتی،سابق رینجرزاہلکارسمیت3ملزمان گرفتار
Next Article دیوداس کی سمترا بھی کورونا کی شکار ہوگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چیف جسٹس کی 3 صحافیوں سے ملاقات سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا…

July 8, 2023
دنیا

امریکی عوام کی اکثریت کی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت؛ اپسوس کی سروے رپورٹ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی عوام کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔اپسوس (Ipsos) کے تازہ سروے…

August 22, 2025
دنیا

غزہ پر مظالم: اسرائیل سےتعلقات ختم کرنیکا سلسلہ جاری،امریکی ملک بلیز کا بھی اعلان

بلیز - امریکا (ویب ڈیسک): لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔خبر ایجنسی کے مطابق…

November 15, 2023
صحت

برطانوی سائنسدانوں نے کینسر کی تشخیص کیلئے ہیرے سے بناسینسر تیارکرلیا

لندن (ہیلتھ ڈیسک): سائنس دانوں نے ہیرے پر مبنی ایک سینسر تیار کیا ہے جو معالجین کے لیے کینسر کے…

August 21, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?