Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جو آج ہو رہا ہے اتنا گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جو آج ہو رہا ہے اتنا گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا
پاکستان

جو آج ہو رہا ہے اتنا گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا

Published August 20, 2024
Tags: Featured کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے اتنا ہی گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا لہٰذا اُن میں اور اِن میں کوئی فرق نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے دو لاپتا بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل اور اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سمارت جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس، وزارت دفاع اور ایف آئی اےکہہ رہی ہے ہمارے پاس نہیں، کسی عام آدمی نے یا اسٹیٹ اہلکاروں نےلاپتا کیا تو دونوں صورتوں میں جرم ہے، مسنگ پرسن جتنے اس حکومت میں ہو رہے ہیں اتنے ہی پچھلی حکومت میں ہورہے تھے۔

عدالت نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے، امید ہے کہ اٹارنی جنرل کی کوشش سے یہ لوگ ریکور ہوں گے، اگر کوئی نفرت انگیز تقریر کرتا ہے تو اس سے قانون کے مطابق نمٹیں، اس میں بھائیوں کا کیا قصور ہے؟باپ بیٹے کا اور بیٹا باپ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اظہر مشوانی کے والد کو اٹھایا گیا اور 10 روز بعد چھوڑا گیا، اظہر مشوانی کو بھی پہلے اٹھایا گیا 9 روز بعد چھوڑا گیا، ان کے بھائیوں کو اٹھایا گیا آج 72دن ہوگئے ہیں نہیں چھوڑا گیا جب کہ اظہر مشوانی کو فون پر بتایا گیا کہ ان کے بھائی اسلام آباد میں ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ جن گاڑیوں نے مغویوں کو گھر سے اٹھایا ان کے روٹس کو بھی ٹریس کیا جائے، اس پر جسٹس گل حسن نے پوچھا کیا آپ کے پاس سی سی ٹی وی موجود ہے؟

عدالت نے ہدایت کی کہ گاڑیوں سے متعلق جو معلومات ہے وہ اگلی سماعت میں عدالت میں پیش کریں اور اگر سی سی ٹی وی ہے تو ہم اسکرین لگانے کا کہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سی سی ٹی وی طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredکیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
Next Article ایلون مسک نے ٹرمپ کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، ٹرائل آئین کےمطابق نہیں تھا؛ سپریم کورٹ لارجربیچ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کردی، جس میں عدالت…

March 6, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

چین کا تاریخ ساز مشن چاند کے تاریک حصے کیجانب روانگی کیلئے تیار،پاکستانی سیٹلائیٹ کو چاند کےمدار پر پہنچایا جائیگا

بیجنگ (ٹیک‌ڈیسک): چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6 مئی کے آغاز میں بھیج رہا ہے جو اس…

April 29, 2024
پاکستان

الیکشن تاریخ سوموٹومعاملہ:وزیر دفاع کی اسمبلی میں جارحانہ تقریر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب ججز ہماری حدود میں داخل ہونگے تو ہم…

February 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

(ویب ڈٰیسک): کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے…

September 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?