Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
پاکستان

سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

Published August 20, 2024
Tags: Featured انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Share
SHARE

لاہور(ویب ڈیسک ): نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اعجاز اللہ خان نے کہا ہے کہ الخدمت کی سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، سندھ کے بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں، سیلابی صورتحال اور الخدمت کی ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اور چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد الخدمت کے رضاکاروں نے پانی میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کیا اور محفوظ مقامات تک پہنچایا ۔

اِس کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں تیار شدہ کھانا، فوڈ پیکج، ٹینٹ، ترپال شیٹ و دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کو وبائی امراض سے بچانے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جا چکے ہیں اور الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

اعجاز اللہ خان نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاروں نے چترال کے علاقوں بمبوریت، گولیان، موری بالا، گلگت بلتستان کے علاقے استور، بلوچستان کے علاقے زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سندھ کے متاثرہ علاقے سکرنڈ میں اب تک 404 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اِس موقع پر کہا کہ پاکستان بھرکے اضلاع میں بارشوں او ر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مرکزی، ریجنل اور علاقائی سطح پر فلڈ ایمرجنسی سنٹرز کو ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے الرٹ رکھا گیا ہے۔

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

TAGGED:Featuredانسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی
Next Article جو آج ہو رہا ہے اتنا گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صدر نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردیدکردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023ء پر…

August 20, 2023
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

(ویب ڈیسک): آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی۔پاکستان میگا…

May 17, 2024
پاکستان

آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے، بنا کر رہیں گے: بلاول کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے اس لیے آئینی…

September 24, 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ٹی وی چینلز کے خلاف…

May 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?