Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: معافی کس سے مانگوں اور کیوں؟ پرچے کاٹنے ہیں جو کرنا ہے کرلو: گنڈاپور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > معافی کس سے مانگوں اور کیوں؟ پرچے کاٹنے ہیں جو کرنا ہے کرلو: گنڈاپور
پاکستان

معافی کس سے مانگوں اور کیوں؟ پرچے کاٹنے ہیں جو کرنا ہے کرلو: گنڈاپور

Published September 22, 2024
Tags: Featured اتوار کو میانوالی میں جلسے کا اعلان بار بار معافی کی بات ہورہی ہے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے علی امین گنڈاپور معافی کس سے مانگوں اور کیوں مانگوں
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کردیا۔ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ آئندہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ کروں گا، میانوالی کے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے، ان کو ہم بتائیں گے جلسے کیا ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ بار بار معافی کی بات ہورہی ہے، معافی کس سے مانگوں اور کیوں مانگوں؟پہلے معافی مجھ سے مانگیں، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے پر معافی مانگیں، پرامن احتجاج میں میرے لوگوں پر ظلم ہوا، میرے لوگوں کو شہید کیا گیا، اس کی معافی کون مانگے گا؟

ان کا کہنا تھاکہ معافی ظرف والے لوگ مانگتے ہیں، ہم پہلے تمام مظالم کی معافی منگوائیں گے، ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ابھی تک ہورہی ہے، معافیوں والی باتیں مت کرو، معافیوں پر بات گئی ہے تو جو زندگی بچی ہے اس پر آپ معافیاں مانگتے پھرو گے، نہ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا کہ میں معافی مانگوں، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر میں معافی مانگوں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ پرچے کاٹنے ہیں جو کرنا ہے کرلو، معافی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کر کے وزیر اعظم بنائیں گے، علامہ اقبال نے جس ریاست کا خواب دیکھا تھا پاکستان کو وہ ریاست بنائیں گے، آئین کی بالادستی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک چلائیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے کل جلسے میں اسٹینڈرڈ ٹائم کی جو حرکت کی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، لاہور کے لوگوں کا شکریہ خوف کا بت توڑ کر بھرپور جلسہ کیا، اس ملک میں تو اسٹینڈرڈ رولز بھی نہیں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے دو نہیں ایک پاکستان ہمیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ راستے بند تھے، کنٹینرز رکھے گئے تھے جھوٹا بیانیہ بنایاکہ راستے کھلے تھے، جلسہ گاہ کے دو کلومیٹر تک باڑ لگائی گئی کہ لوگ نہ جاسکیں، ساڑھے 5 بجے لاہور میں پہنچ گیا تھا، سوشل میڈیا پر ریکارڈ موجود ہے، اگر آپ اتنے جمہوری ہیں تو مینار پاکستان میں اجازت دیتے، اگر جمہوری ہو تو دوبارہ مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دے دیں، رکاوٹوں کے باوجود لوگ نکلے ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جلسہ ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے تھے۔

وہاں موجود کارکن انہیں دیکھ کر جوش میں آ گئے تھے، علی امین گاڑی سے باہر نکلے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا اور کارکنوں سے گفتگو بھی کی پھر روانہ ہوئے۔

اس سے قبل وہ فیروزوالا پہنچ کر رکاوٹ کیلئے کھڑی گاڑی کو دیکھ کر طیش میں آ گئے تھے، اپنی گن سے گاڑی کا شیشہ توڑا تھا۔

TAGGED:Featuredاتوار کو میانوالی میں جلسے کا اعلانبار بار معافی کی بات ہورہی ہےبعد پنڈی میں جلسہ کریں گےعلی امین گنڈاپورمعافی کس سے مانگوں اور کیوں مانگوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مختلف ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Next Article حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں بھاری نقصانات کے مناظر سامنے آگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کا اندیشہ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے…

August 9, 2025
انٹرٹینمنٹ

کائنات کے راز کھولتی وہ فلم جو آپ بار بار دیکھنے پرمجبور ہو جائیںگے

کراچی (شوبز ڈیسک): موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے عہد کا وہ مسئلہ ہے جو ہر گزرتے برس کے ساتھ تشویشناک ہو رہا…

June 19, 2023
دنیا

‘فلسطین آزاد کرو’، اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، مظاہرین وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیابھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن…

January 14, 2024
پاکستان

ضمانت کا مطلب بریت نہیں، جھوٹی خوشی مناکر قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا: عطا تارڑ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ ضمانت کا مطلب بریت نہیں، ٹرائل چل رہا…

August 21, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?