Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: بھارتی تنظیم کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: بھارتی تنظیم کا اعلان
انٹرٹینمنٹ

جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: بھارتی تنظیم کا اعلان

Published October 22, 2024
Tags: Featured حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے ریاست مہ لارنس بشنوئی کی بالی وڈ اسٹار اور بھارتی شخصیات سے دشمنیاں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا اعلان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتریہ کرنی سینا نامی بھارتی تنظیم کے صدر راج شیکھاوت کی جانب سے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔

جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: بھارتی تنظیم کا اعلان

ایکس ( ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو بیان میں راج شیکھاوت نے اعلان کیا کہ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد کا انعام دیا جائے گا۔

ویڈیو بیان میں راج شیکھاوت نے کہا کہ یہ رقم اس پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے دی جائے گی جو لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی اٹھائی گی۔

کرنی سینا لارنس بشنوئی کے قتل کا خواہشمند کیوں ؟
کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ سلمان خان ، سدھو موسے والا یا پھر بابا صدیقی نہیں بلکہ ان کے اپنے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس5 دسمبر 2023 کو راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے اس وقت کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھر میں داخل ہوکر گوگامیڈی پر گولیاں برسا ئیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوماگیڈی قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

لارنس بشنوئی کی بالی وڈ اسٹار اور بھارتی شخصیات سے دشمنیاں
چھوٹے قد اور دبلی پتلی جسامت والے 31 سالہ لارنس بشنوئی پر الزام ہے کہ وہ 2015 سے جیل میں ایک بین الاقوامی جرائم کا گروہ چلا رہا ہے ،اسے جیل میں مختلف سنگین نوعیت کے الزامات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب 2018 میں جودھ پور کی عدالت سے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا اور پھر ضمانت کے بعد بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو بھی ممبئی میں قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

TAGGED:Featuredحال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے ریاست مہلارنس بشنوئی کی بالی وڈ اسٹار اور بھارتی شخصیات سے دشمنیاں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں: خواجہ آصف
Next Article امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے:دی اکانومسٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ایران اسرائیل جنگ کےخطرات: امریکا کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غور

واشنگٹن (ویب ڈیسک): مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان باقائدہ جنگ کا خطرہ…

October 13, 2024
تازہ تریندنیا

روس نے یوکرین کےشہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا، 1500 یوکرینی فوجی مارے گئے

ایودیوکا-یوکرین (ویب ڈیسک): روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر…

February 18, 2024
انٹرٹینمنٹ

بانجھ پن کا شکار امریکی گلوکارہ سلینا گومز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

سانتا باربرا کاؤنٹی امریکا (شوبز ڈیسک): امریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور کاروباری خاتون سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ اور…

September 28, 2025
پاکستان

کراچی میں افغانوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا؛ FIA نے نادرا اہلکاروں کی تفصیل مانگ لی

کراچی (ویب ڈیسک): افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے نے نادرا اہلکاروں…

June 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?