نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جس کیلئے افغان کرکٹرز بھارت پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر لی گئی تصاویر بھی افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔
AfghanAtalan have arrived in Thiruvananthapuram, India, ahead of their first warmup match against South Africa this Friday. 🤩#AfghanAtalan | #CWC23 | #WarzaMaidanGata pic.twitter.com/TcIST78syk
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 26, 2023
واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، ورلڈکپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔