Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا اعلان
سائنس و ٹیکنالوجی

سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا اعلان

Published May 2, 2023
Tags: 2018 میں پہلی چارجنگ پٹری کی آزمائش کی Featured کیٹینری سسٹم، انڈکٹِیو سسٹم اور کنڈکٹِیو سسٹم
Share
SHARE

اسٹاک ہوم (ٹیک ڈیسک): یورپی ملک سوئیڈن دنیا کا پہلا برقی موٹر وے بنانے جا رہا ہے جہاں پر گاڑیوں اور لاریوں کو دوبارہ چارج کیا جاسکے گا۔یہ برقی موٹر وے یورپی راستے ای 20 کے ساتھ تقریباً 21 کلو میٹر کی پٹی پر بنایا جائے گا جو ہالزبرگ اور اویبرو کو آپس میں جوڑتا ہے۔سوئیڈن کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ یورپی یونین کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے قانون کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت 2035 تک فروخت ہونے والی تمام گاڑیاں صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج والی ہونی چاہئیں۔

سوئیڈن کے ٹرانسپورٹ انتظامیہ میں اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جین پیٹرسن نے اس اقدام کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے کا برقی ہونا ٹرانسپوٹ کے شعبے کو کاربن سے پاک ہونے کے لیے ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل 2025 تک متوقع ہے۔اس موٹر وے پر کس طریقے سے چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مد میں انتظامیہ کے پاس تین طریقے موجود ہیں: کیٹینری سسٹم، انڈکٹِیو سسٹم اور کنڈکٹِیو سسٹم۔

کیٹینری سسٹم میں صرف بڑی گاڑیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اس نظام میں اوپر سے تاریں گزرتی ہیں جو مخصوص بس یا ٹرام کو بجلی مہیا کرتی ہیں۔

کنڈکٹِیو سسٹم بالکل ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے اسمارٹ فون میں وائر لیس چارجنگ کام کرتی ہے۔ برقی گاڑیاں سڑک پر لگے پیڈ یا پلیٹ سے توانائی موصول کرتی ہیں۔

تیسرا اور آخری طریقہ اِنڈکٹِیو سسٹم ہے جس میں نظام میں استعمال ہونے والی اشیاء سڑک کے نیچے دفن کردی جاتی ہیں جو برقی گاڑی میں موجود کوائل کو بجلی بھیجتی ہے۔

واضح رہے 2018 میں سوئیڈن نے برقی گاڑیوں کے لیے 1.5 کلومیٹر طویل دنیا کی پہلی چارجنگ پٹری کی آزمائش کی تھی۔

TAGGED:2018 میں پہلی چارجنگ پٹری کی آزمائش کیFeaturedکیٹینری سسٹم، انڈکٹِیو سسٹم اور کنڈکٹِیو سسٹم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article IPL میچ : نوین الحق، گمبھیر اور کوہلی کی تلخ کلامی، تینوں پر جرمانہ
Next Article نشہ کیخلاف آگاہی کیلیے کھلاڑی نے خود کو شیشے میں بند کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

امیتابھ 120 کروڑ روپےکی ادئیگی کیساتھ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سلیبرٹی بن گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی سلیبریٹی…

March 18, 2025
دلچسپ و عجیبویڈیوز

دوسرے کیڑوں کو ’خودکشی‘ کی طرف مائل کرنے والا خطرناک کیڑاہیئروارم

کراچی (ویب ڈیسک): یہ کیڑا بظاہر نقصان دہ نظر نہیں آتا لیکن یہ ایک خوفناک طفیلی کیڑا (parasite) ہے جو…

February 18, 2024
پاکستان

ہم نےہارے ہوئے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا؛ کمشنر راولپنڈی کا اعتراف، استعفیٰ کا اعلان

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا…

February 17, 2024
پاکستان

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ، ڈار کا تردید سے گریز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر تردید کرنے سے…

July 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?