Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کل پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج:جگہ جگہ پولیس چوکیاں اورچار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کل پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج:جگہ جگہ پولیس چوکیاں اورچار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ
پاکستانتازہ ترین

کل پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج:جگہ جگہ پولیس چوکیاں اورچار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

Published October 3, 2024
Tags: اداروں کو ہائی الرٹ کردیا پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے چار ہزار اہل کار تعینات وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے چار ہزار اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں سخت انتظامات کیے گئے ساتھ ہی راولپنڈی میں بھی پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس 28 ستمبر کے مقدمات میں نامزد اور نامعلوم رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے میں بھی مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سو سے زاید رہنما اور کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں اب جمعہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک کی کال سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس کو بھی خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گیے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے راولپنڈی کے داخلی اور اسلام آباد کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کرکے وہان بھاری پولیس نفری تعینات رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع مقامات روات ٹی چوک، اسلام ایکسپریس وے پر کھنہ پل، شکریال، کورال کے مقام گلزار قائد اور فیض آباد تک ملنے والے صادق آباد کے راستے اسی طرح فیض آباد انٹرچینج، پنڈورا چونگی، کٹاریاں خیابان سرسید چوک، چک مدد، ڈھوک حسو، پیرودھائی موڑ، ٹیکسلا، 26 نمبر چونگی پشاور روڈ وغیرہ کے مقامات پر کنٹینرز و رکاوٹیں کھڑی کرکے بھاری پولیس نفری تعینات رکھی جائے گی اور یہ عمل جمعرات و جمعہ کی شب سے شروع کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، چار ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کیے جائیں گے، امن و امان میں خلل، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسند عناصر اور قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا کہ امن و امان میں خلل یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی عمل داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، والدین اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کا حصہ نہ بننے دیں۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے بھی راولپنڈی کے تیس سے زائد مقامات کو کنٹینرز ارو رکاوٹوں سے بلاک رکھنے کے ساتھ ساتھ 34 مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کرکے بھاری پولیس نفری تعینات رکھی گئی تھی۔

اس دن احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے بانی و وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج تین مقدمات اعانت جرم کی دفعہ 109 میں نامزد کرکے ایک سو سے زائد رہنماؤں و ساڑے چار سو سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پانچ تھانوں میں چھ مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

ان میں ڈیرھ سو سے زائد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے اور مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

TAGGED:اداروں کو ہائی الرٹ کردیاپی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیےراولپنڈی پولیس کے چار ہزار اہل کار تعیناتوفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رجنی کانت دل اور معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل، ڈسچارج سے متعلق ڈاکٹرز کا بیان آگیا
Next Article گگلی کنگ کے بیٹے،اسپنرعثمان قادر این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ،ریٹائرمنٹ کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری سندھ پرحملہ ہے،کسی صورت قبول نہیں؛جسقم

بھٹ شاہ (ویب ڈیسک): جسقم نے صنعان خان قریشی کی قیادت میں غیر قانونی و بوگس ڈیجیٹل مردم شماری سمیت…

March 21, 2023
پاکستان

جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاکستان کی علاقائی امن کوششوں کی تعریف

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او…

July 24, 2023
پاکستان

کم عمری کی شادی باطل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی 15سالہ لڑکی کو شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے…

October 1, 2025
پاکستان

میانوالی اور اسلام آباد پولیس کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ مارا تاہم عمر…

July 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?