Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بڑھاسکتے ہیں‌!
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بڑھاسکتے ہیں‌!
سائنس و ٹیکنالوجی

آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بڑھاسکتے ہیں‌!

Published December 23, 2022
Tags: بیٹری زیادہ دیر تک استعمال فیچرز ڈیوائسز
Share
SHARE

موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کے ڈسپلے زیادہ بڑے ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ایسے فیچرز ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں جن کو بہت زیادہ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو دن میں ایک سے زیادہ بار فون کو چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے فون میں ہی چند فیچرز ایسے چھپے ہوتے ہیں جن سے ایک بار چارج ہونے کے بعد بیٹری کو زیادہ دیر تک استعمال کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ان فیچرز یا ٹپس کے بارے میں جان کر آپ اپنے فون کی بیٹری لائف کو بہتر بناسکتے ہیں۔

اگر آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں فون کو چارج کرنا ممکن نہیں اور بیٹری کو زیادہ وقت تک چلانا چاہتے ہیں تو ڈیوائس کے پاور سیونگ موڈ کو ٹرن آن کردیں۔

ایسا کرنے سے فون خودکار طور پر ایسے فنکشن بند کردے گا جو بیٹری لائف کو جلد ختم کرتے ہیں۔لگ بھگ تمام اینڈرائیڈ فون میں سیٹنگز میں جاکر بیٹری کے آپشن میں جاکر پاور سیونگ موڈ کو آن کیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فونز کے ڈسپلے اب کافی بڑے ہوتے ہیں اور ان کی روشنی بیٹری کو زیادہ تیزی سے ختم کرتی ہے، اس لیے اسکرین برائٹنس ایڈجسٹ کریں۔ فون برائٹنس کو کم یا زیادہ کرنے کا طریقہ تو لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہوتا ہے تو اسے بتانے کی ضرورت نہیں البتہ آٹو برائٹنس کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سیٹنگ سے بیٹری کی زیادہ پاور خرچ ہوتی ہے۔

آل ویز آن ڈسپلے کا فیچر اینڈرائیڈ فونز میں کافی عرصے سے دستیاب ہے جس سے وقت اور تاریخ جیسی بنیادی تفصیلات ہر وقت اسکرین پر دیکھی جاسکتی ہیں۔یہ فیچر بھی بیٹری لائف کچھ کم کردیتا ہے تو فون کی سیٹنگز میں لاک اسکرین پر جاکر اسے ڈس ایبل کردیں۔

فون کی اسکرین جتنی زیادہ دیر تک آن رہے گی بیٹری لائف اتنی زیادہ استعمال ہوگی، اس لیے اسکرین سلیپ یا ٹائم آؤٹ کے وقت کو کم کریں۔

اگر آپ نے لوکیشن، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ وغیرہ کو ٹرن آن کیا ہوا ہے اور فون استعمال نہیں کررہے تو بھی ان سروسز کے سگنلز کے باعث ڈیوائس کی بیٹری پاور متاثر ہوتی ہے، اس لیے لوکیشن اور وائرلیس سروسز کو ٹرن آف کردیں۔

اگر آپ بیٹری کو زیادہ سے زیادہ چلانا چاہتے ہیں تو لوکیشن، موبائل ڈیٹا اور بلیوٹوتھ کو ٹرن آف کردیں، اسی طرح وائی فائی کو بند کرنے سے بھی بیٹری لائف کو کچھ حد تک بڑھانا ممکن ہوجاتا ہے۔

مختلف ایپس کو آپ استعمال نہ بھی کررہے ہوں تو بھی وہ مسلسل پس منظر میں کام کرتی رہتی ہیں، جس سے انٹرنیٹ ڈیٹا اور بیٹری لائف پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے بیک گراؤنڈ ایپس کو ٹرن آف کریں.

اگر آپ نے وائس اسسٹنٹ کو ایکٹیویٹ کیا ہوا ہے تو فون مخصوص لفظ سننے کے لیے ہر وقت الرٹ رہتا ہے جس کے لیے وہ بیٹری لائف کو استعمال کرتا ہےاس لیے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو ڈس ایبل کریں۔

جب بھی آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپ ڈیٹس دستیاب ہوں تو انہیں انسٹال کرنا مت بھولیں کیونکہ کمپنیوں کی جانب سے ان اپ ڈیٹس سے سافٹ وئیر کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاور منیجمنٹ کو بھی بہتر کیا جاتا ہے۔

پش نوٹیفکیشنز یعنی ہر ایپ کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔

اینڈرائیڈ فون کی سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن میں جاکر ان کو روکنا ممکن ہے جس سے بھی بیٹری لائف کچھ بہتر ہوجاتی ہے۔

زیادہ یا کم درجہ حرارت سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے بلکہ مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے، تو کوشش کریں کہ فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں، جبکہ کبھی بھی سورج کی روشنی میں استعمال نہ کریں۔

TAGGED:بیٹری زیادہ دیر تک استعمالفیچرز ڈیوائسز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی فوجی ٹرک پہاڑ سے نیچے گر گیا، 16 فوجی ہلاک
Next Article خودکشی کی کوشش پر سزا کی شق قانون سے ختم کردی گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

31 فیصد پاکستانی سوشل میڈیا سے پریشان، 38 فیصد مطمئن، گیلپ سروے

کراچی (ٹیک ڈیسک): حال ہی میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31 فیصد…

September 30, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد: پاکستان میں پولیس کا پہلا سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا پہلا سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔پیکا ایکٹ کی…

January 12, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

خلا میں سورج سے بڑا ایک نیا اور تیز رفتار بلیک ہول دریافت

کراچی (ٹیک ڈیسک): ناسا کا خلا میں سورج سے دو کروڑ مرتبہ بڑے ایک نئے اور تیز رفتار بلیک ہول…

April 9, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

امریکی ٹک ٹاکر نے اپنے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنا ڈالا

کنیکٹی کٹ - امریکا (ٹیک‌ڈیسک): امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک رہائشی نوجوان نے اپنے جسم کی اضافی چربی کو…

July 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?