Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آپ نے قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے؛جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آپ نے قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے؛جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ
پاکستانتازہ ترین

آپ نے قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے؛جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ

Published March 16, 2023
Tags: آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے زمان پارک آپریشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران فواد چوہدری سے مکالمہ کیاکہ آپ قانون پر عمل نہیں کر رہے، ساری قوم کو مصیبت ڈالا ہوا ہے، خداکا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں۔لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی جس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس طارق سلیم نے سوال کیا کہ درخواست گزار فواد چوہدری کدھر ہیں؟ اس ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں۔عدالت نے کہا کہ 10 بجے کا وقت تھا وہ یہاں کیوں نہیں ہیں، کیا یہ ان کی سنجیدگی ہےکہ وہ 10 بجے یہاں موجود نہیں ہیں۔

دورانِ سماعت جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ مجھے تو اس سارے ایشو میں مسئلہ ہی کوئی نہیں لگتا، سب قانون میں ہے، دونوں جانب سےکوئی قانون نہیں پڑھتا، دوسری باتیں کرتے رہتے ہیں، دونوں جانب سے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے، ایشو وارنٹ کا ہے مگرکبھی آپ لاہور ہائیکورٹ آتے ہیں اور کبھی اسلام آبادہائیکورٹ جاتے ہیں، آپ کومعلوم ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری جب کمرہ عدالت میں آئے تو جج نے مکالمہ کیا کہ آپ قانون پر عمل نہیں کر رہے، ساری قوم کو مصیبت ڈالا ہوا ہے۔

اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر خان صاحب 4کورٹ میں پیش ہوئے تو دوسری میں پیش ہونے سےکیا مسئلہ ہونا تھا، عمران خان پر حملےکی معلومات 100 فیصدکنفرم تھیں اس لیے ویڈیولنک سےحاضری کا کہا۔

اس پر عدالت نے کہا کہ سکیورٹی کا ایک طریقہ کار موجود ہے، آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں، ہر ایک چیز کا ایک طریقہ کار ہے، ہر ایک کے حقوق ہیں، ان میں بیلنس کرنا ہو گا، آپ سب مل کر بیٹھ کر اس کا حل نکالیں، اگرجلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، خداکا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں،آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی، کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے، آج آپ اکٹھے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔

TAGGED:آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگیاپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’عمران خان کارکنوں کی لاشیں چاہتا تھا لیکن ہم لاشیں نہیں دینا چاہتے‘
Next Article ملک میں ڈالرز کی قلت، آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابات ملک کا اندرونی معاملہ، شہریوں کو سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے

(ویب ڈیسک ):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ…

February 15, 2024
پاکستانکاروبار

نئے NFC ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے نئے این ایف سی ایوارڈ…

August 22, 2025
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نےپاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا

بہاولپور (ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم…

February 1, 2023
پاکستان

فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہےکہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے…

September 16, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?