Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں طویل بیٹھک، نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں طویل بیٹھک، نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا
پاکستانتازہ ترین

زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں طویل بیٹھک، نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا

Published July 27, 2023
Tags: وزیراعظم نواز شریف سے دو رکنی کاروباری وفد نے ملاقات
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):دبئی میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں میں طویل ترین مشاورت جاری ہے مگر ابھی تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکا ہے البتہ الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق ہے۔دبئی میں موجودہ سیاسی بیٹھک سے منسلک معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی پر بھی گفتگو ہوئی جس کے تحت الیکشن کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی ہے مگر سیاسی نظام کی پختگی اور استحکام کے لیے دونوں سیاسی رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان طویل بیٹھک پیر کی رات ہوئی۔ انتہائی معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشاورت کا سلسلہ تقریبا ڈھائی گھنٹے دبئی میں ایک بڑے ہوٹل کی میٹنگ روم میں ہوا۔

اس کے علاوہ مشاورت میں یہ بات کئی بار دہرائی گئی کہ نگران وزیراعظم مکمل طور پر غیرجانبدار اور غیرمتنازع ہونا چاہئے تاکہ انتخابی نتائج کو سب قبول کریں مگر اگلے چند ماہ کے دوران معاشی نظام کی بہتری کے لیے ’طاقتور معاشی ماہر‘ کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے کیونکہ دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہے کہ معاشی ابتری سے سیاسی پارٹیوں کے ووٹ بینک پر منفی اثر پڑے گا۔

مذاکرات سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فی الحال دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان میں اپنی اپنی دیگر سیاسی قیادت کو بھی مذاکرات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے اس لیے کئی سیاسی رہنما دبئی کی بیٹھک پر لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں میں مزید بات چیت کی جائے گی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیے جارہا ہے لیکن ابھی کئی گھنٹوں کی مشاورت میں کئی نام زیر بحث آئے خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی غیر سیاسی شخصیت پر طویل سیشن ہوا مگر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم ’معاشی بہتری‘ کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دے رہیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف دیا جاسکے مگر سابق صدر آصف زرداری ملک میں فوری انتخابات کے بعد معاشی بہتری کے لیےاقدامات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہر سابق وزیراعظم نواز شریف سے دو رکنی کاروباری وفد نے ملاقات کی اور ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

TAGGED:وزیراعظم نواز شریف سے دو رکنی کاروباری وفد نے ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فوج کو بدنام کرنے پر5 سال قید اور جرمانہ ہوگا: آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
Next Article وزیر خارجہ کا یو این سیکرٹری جنرل سے رابطہ، توہین قرآن کے واقعات پر گفتگو
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ غلط خبر…

May 13, 2024
پاکستان

دوربارہ گرفتار کیا تو پھر وہی ردعمل آئیگا، نہیں چاہتا ایسی صورتحال ہو: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پھر وہی…

May 12, 2023
پاکستان

نوابشاہ: بدامنی اورپولیس گردی کے خلاف ہڑتال،نواب شاہ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے؛ قادرمگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواب…

October 31, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین اسمبلی کی عدم شرکت، وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈٰیسک): پشاور: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق…

November 18, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?