Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ضیا محی الدین91 سالہ عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ضیا محی الدین91 سالہ عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے
انٹرٹینمنٹ

ضیا محی الدین91 سالہ عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے

Published February 13, 2023
Tags: Featured ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کراچی میں انتقال ہدایت کار
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): ممتاز اداکار ، معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے کراچی میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق ضیا محی الدین کئی روز سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ آج صبح 6 بجکر 30 منٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ضیا محی الدین کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کی امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

ضیا محی الدین 20 جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدکوپاکستان کی پہلی فلم ’تیری یاد‘ کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

معروف ہدایت کار ضیا محی الدین نے 1949ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔1956ء میں وہ وطن واپس لوٹے تو انہیں فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔بعد ازاں انہوں نے تھیٹر کے کئی ڈراموں اور ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کردار ادا کیے تھے، انہوں نے 1962 میں مشہور فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں لازوال کردار ادا کیا۔

1970ء میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ’ضیا محی الدین شو‘ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی کی تھی۔ضیا محی الدین نے پاکستان ٹیلی وژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن اور جو جانے وہ جیتے کے نام سر فہرست ہیں ۔وہ اردو ادب کے فن پارے اپنی خوب صورت آواز میں پیش کرنے میں بھی ماہر تھے، انہیں 2004ء میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

ضیا محی الدین کو 2012 میں ہلال امتیاز ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اردو ادب کے ممتاز و معروف مزاح نگار مشتاق یوسفی نے ضیا محی الدین کے بارے میں کہا تھا کہ رتن ناتھ سرشار، چوہدری محمد علی ردولوی، فیض احمد فیض اور پطرس کی تصانیف کے شہ پارے ضیا محی الدین نے پڑھے ہیں، وہ جہاں لکھنے والے کے کمال فن کا نمونہ ہیں وہاں پڑھنے اور پیش کرنے والے کے حسن انتخاب، سخن فہمی، نکتہ سمجھنے اور سمجھانے کی اہلیت، لفظ کا مزاج اور لہجہ اور لہجے کا ٹھاٹ پہچان کی صلاحیت کا صحیح معنوں میں منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین واحد ادبی شخصیت ہیں جن کے پڑھنے اور بولنے کے ڈھنگ کو عالمی شہرت نصیب ہوئی۔

اظہارِ تعزیت
ضیا محی الدین کے انتقال پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی طرف افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ضیا محی الدین کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیا محی الدین ایک ایسی ادبی شخصیت تھے جن کے پڑھنے اور بولنے کے ڈھنگ کو عالمی شہرت نصیب ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی شو بز انڈسٹری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ممتاز اداکار اور معروف ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ممتاز اداکار اور معروف ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

ضیا محی الدین کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا: بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari

— PPP (@MediaCellPPP) February 13, 2023

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں ضیا محی الدین کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ممتاز اداکار کا انتقال دنیائے فن کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ضیا محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار افسوس

ضیاء محی الدین بہترین اداکار اور صداکار تھے ،آصف علی زرداری

ضیاء محی الدین کی منفرد آواز اور صداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، آصف علی زرداری @AAliZardari

— PPP (@MediaCellPPP) February 13, 2023

ضیا محی الدین کے قریبی دوست بیرسٹر افتخار احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے قریبی دوست ضیا محی الدین انتقال کرگئے ہیں، ضیا بھائی ہمیں بہت یاد آئیں گے‘۔

My dear friend Zia Mohyuddin left this world to meet his maker. I was just planning to go to Birmingham where each Ramzan he’d have his annual leave. Miss you badly Zia bhai!

— Barrister Iftikhar Ahmad (@Iftikh4rahmad) February 13, 2023

TAGGED:Featuredٹی وی میزبان ضیا محی الدینکراچی میں انتقالہدایت کار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چیف جسٹس ریمارکس پر تنقید:اٹارنی جنرل کی وزیر قانون کو وضاحت
Next Article الیکشن کی تاریخ نہ دینےپرالیکشن کمیشن پرتوہین عدالت کا مقدمہ دائر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس کا مفت پاس ورڈ اب شیئر نہیں ہوسکے گا

کراچی ( شوبز ڈیسک): مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام…

February 3, 2023
انٹرٹینمنٹ

کئی معاشقے چلانے والےسلمان خان کو بچے چاہئیں مگر ماں کے بغیر

کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کچھ سال قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بچوں کے…

December 27, 2022
پاکستان

عام انتخابات کیس: 90 دن میں الیکشن ممکن نہیں، وہ بات بتائیں جو ممکن ہو: چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق…

October 23, 2023
پاکستان

سرگودھا: کھیت میں گھسنے پر زمیندار نےکلہاڑی کے وار کرکےگدھے کو زخمی کردیا

(ویب ڈیسک ):سرگودھا میں کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق…

July 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?