Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنڈی سےذلفی بخاری، فیاض چوہان اور 90 افراد نے گرفتاری دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پنڈی سےذلفی بخاری، فیاض چوہان اور 90 افراد نے گرفتاری دی
پاکستانتازہ ترین

پنڈی سےذلفی بخاری، فیاض چوہان اور 90 افراد نے گرفتاری دی

Published February 24, 2023
Tags: تحریک انصاف زلفی بخاری فیاض الحسن چوہان گرفتاری دے دی
Share
SHARE

راولپنڈی(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے آج پانچ اہم رہنماؤں سمیت 80 سے 90 کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں۔

گرفتاری دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، سابق ایم این اے صداقت عباسی، ذلفی بخاری، سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی، سابق ایم پی اے لطاسب ستی، راجہ وحید قاسم سمیت متعدد کارکن شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتاری دینے والوں کو مختلف مقامات پر منتقل کردیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے گرفتاری دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بارے جائزہ لیا جارہا ہے۔کمیٹی چوک پر دن بھر کارکنان کا رش رہا، شیخ رشید، عامر کیانی، سرور خان اور دیگر رہنما گرفتاری دیے بنا ہی گھروں کو روانہ ہو گئے۔

جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج کمیٹی چوک راولپنڈی سے ہوا جہاں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لال حویلی سے بڑی ریلی کے کر کمیٹی چوک پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کرکے روانہ ہوئے۔

سابق ایم این اے عامر محمود کیانی اور صابق صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اپنے قافلوں کے ہمراہ کمیٹی چوک پہنچے تاہم انہوں نے گرفتاری نہیں دی۔

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی ٹیکسلا سے بڑی ریلی کے ہمراہ کمیٹی چوک پہنچے انہوں نے بھی گرفتاری نہیں دی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واسق قیوم، عمر تنویر بٹ اور دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے اپنے قافلوں کے ساتھ کمیٹی چوک پہنچے، پی ٹی آئی کارکنوں نے کمیٹی چوک پر نعرے بازی کی اور اپنے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کیں۔

مری روڑ پر واقع کمیٹی چوک کے مقام پر جیل بھرو تحریک کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا، پولیس نے راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے آج صبح سے انتظامات مکمل کرلیے تھے، قیدی وینز صبح ہی کمیٹی چوک پہنچا دی گئیں، ریسکیو 1122، الیٹ فورس، ڈولفن فورس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا عملہ بھی کمیٹی چوک پر موجود رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ کارکنوں کو راستے میں ہی اتار کر رہا کردیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے، میں ڈٹا رہا کہ کہیں نہیں اتروں گا، اب اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم منت نہیں کریں گے اور رہائی نہیں مانگیں گے، رانا ثنا نے جھوٹی خبریں چلوائیں کہ فیاض چوہان اور ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

TAGGED:تحریک انصافزلفی بخاریفیاض الحسن چوہانگرفتاری دے دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایس ٹٰی پی یوم مادروطن: 1940 کی قرارداد پرعمل کیا جائے؛ مطالبہ
Next Article ظاہر شاہ کو کا چیئرمین تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ایم ایل ون منصوبہ ریلوےکیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: سعد رفیق

لاہور (ٹیک ڈیسک): وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبہ ریلوےکے لیے ریڑھ…

July 9, 2023
پاکستان

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے، چیف جسٹس

(ویب ڈیسک ): اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ معاشی…

June 5, 2023
پاکستان

گوادر دھرنا: بلوچستان حکومت کا بلوچ یکجہتی کمیٹی سے تحریری معاہدہ، 77 گرفتار کارکنان رہا

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان حکومت نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہونے والے تحریری معاہدے کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے…

August 3, 2024
پاکستانتازہ ترین

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار جرمانہ کریں: لاہور ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):لاہور ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کریں، سب…

July 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?