Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تھائی بحری جنگی جہاز سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو وائرل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > تھائی بحری جنگی جہاز سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو وائرل
دنیا

تھائی بحری جنگی جہاز سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو وائرل

Published December 19, 2022
Tags: Featured بحری جنگی جہاز طوفان کی زد میں آ کر ڈوب گیا جہاز پر موجود 75 افراد کو بچا لیا گیا
Share
SHARE

تھائی لینڈ کی نیوی نے کہا ہے کہ اتوار کی رات اس کا ایک بحری جنگی جہاز خلیج تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان کی زد میں آ کر ڈوب گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ جہاز پرعملے کے سو سے زیادہ افراد موجود تھے جن میں سے 75 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 31 افراد اب بھی سمندر میں لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تھائی لینڈ نیوی کے مطابق ’ایچ ٹی ایم ایس سکھوتھائی‘ اتوار کی رات کو اس وقت ڈوب گیا جب خلیج تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان کے سبب پانی جہاز کے پاور کنٹرول روم میں بھر گیا۔

بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے تاہم ہم عملے کے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھیں گے۔‘

اس بحری جہاز کے ڈوبنے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں اسے ڈوبتے اور ایک امدادی جہاز کو اس پر سوار عملے کو بچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھائی لینڈ بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کریں گے۔

ترجمان ایڈمرل پوگ کرونگ منتھرڈپالن نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ’ہماری فوج کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، خاص طور پر ایک ایسے جہاز کے ساتھ جو اب بھی استعمال میں ہے۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ جہاز کے ایک حصے میں پانی بھر گیا تھا جس سے اس کا پاور روم شارٹ سرکٹ ہو گیا۔

جہاز کے عملے نے جہاز میں پاور ختم ہونے کے باوجود جہاز کا کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کی لیکن اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 23:30 بجے جہاز ڈوب گیا۔

جہاز پر موجود 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 31 افراد اب بھی سمندر میں لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے

یہ جہاز اتوار کے روز صوبہ پراچوپ کھیری میں بانگ سفان سے 32 کلومیٹر مشرق میں معمول کے گشت پر تھا جب طوفان کی زد میں آ گیا۔

بحریہ کے تین جہاز اور ہیلی کاپٹر ڈوبنے والے جہاز کی مدد کے لیے روانہ کیے گئے لیکن صرف ایچ ٹی ایم ایس کرابوی جہاز ہی موقع پر پہنچ سکا جس نے جہاز کے عملے کی اکثریت کو بچا لیا۔

وزیر اعظم پریوت چن اوچا نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا: ’میں اس خبر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں، تقریباً پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔‘

ڈوبنے والا جہاز ایچ ٹی ایم ایس سکھوتھائی 1980 کی دہائی کے وسط میں امریکہ میں تھائی بحریہ کے لیے بنایا تھا۔

TAGGED:Featuredبحری جنگی جہاز طوفان کی زد میں آ کر ڈوب گیاجہاز پر موجود 75 افراد کو بچا لیا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میرانشاہ میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے نائیک اور 2 شہری شہید
Next Article سموسہ ’ایٹم بم‘، بریانی ’میزائل‘ اور پیزا ’ڈرون اٹیک‘: کیا واقعی؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ: سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، ٹاپ 10 میں شامل

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل لمبی…

October 30, 2024
دنیا

طاقتور ترین سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرا گیا، 27 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے…

October 27, 2023
دنیا

جنگ غزہ سے رفح تک پھیل گئی: اسرائیلی فوج کی بمباری، 164 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی…

February 13, 2024
پاکستان

از خود نوٹس اختیار کی آئینی تشریح بھی ضروری ہے:جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس…

February 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?