Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
امریکا میں مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص
Nijat News > صحت > امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف
صحت

امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف

Published December 17, 2022
Tags: Featured امریکا بیماری کی غلط تشخیص
Share
SHARE

طب کے حوالے سے دنیا کے بہترین ترین ملک تصور کیے جانے والے امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف ہوا ہے، جس سے وہاں سالانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد یا تو ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر وہ عمر بھر کے لیے معذور اور بیمار بن جاتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے صحت سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھر میں ایمرجنسی میں لائے گئے ہر 18 میں سے ایک مریض کی بیماری کی غلط تشخیص کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے سال 2000 سے 2021 تک شائع ہونے والی 300 مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا اور ان تحقیقات سے نتائج اور اعداد و شمار اخذ کیے گئے۔

تحقیقات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا بھر میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی میں لائئ گئے مریضوں میں سے سالانہ اوسطا 74 لاکھ مریضوں کی بیماریوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسیز میں لائے گئے مریضوں کو کوئی اور بیماری ہوتی ہے مگر ان میں تشخیص کسی تیسری بیماری کی کردی جاتی ہے اور اسی کا علاج کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں سالانہ بیماریوں کی غلط تشخیص کے بعد غلط علاج کروانے سے تین لاکھ 70 ہزار افراد یا تو ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر انہیں عمر بھر کے لیے معذوری یا کسی بیماری کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا کہ امریکا بھر کے ہر ایمرجنسی وارڈ میں سالانہ 1400 مریضوں کی بیماریوں کی غلط تشخیص ہوتی ہے، جس وجہ سے ان کا علاج بھی غلط کیا جاتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ عام طور پر امریکا بھر میں پانچ بیماریوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے، ان بیماریوں میں ’فالج، دل اور سینے کے امراض، خون کے جم جانے، ریڑھ کی ہڈی میں درد یا بیماری اور رگوں میں خون کی ترسیل رک جانا وغیرہ شامل ہیں۔

یعنی جن افراد میں مذکورہ پانچوں بیماریوں کی تشخیص کی جاتی رہی، انہیں درحقیقت یہ بیماریاں ہوتی ہی نہیں مگر انہیں ادویات ان ہی بیماریوں کی دی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ مذکورہ بیماریوں کو ابتدائی چند علامات کی وجہ سے تشخیص کیا جاتا رہا ہے اور فوری طور پر مریضوں کو ان ہی بیماریوں کی ادویات دی جاتی رہی ہیں لیکن بعد میں کیے جانے والے ٹیسٹس میں مذکورہ بیماریوں کی تشخیص ہی نہیں ہوتی

TAGGED:Featuredامریکابیماری کی غلط تشخیص
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیفا ورلڈکپ کے دوران فلسطین کی قطر میں دھوم
Next Article ٹائیفائیڈ کیسز سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جسٹس اعجاز کی استعفی کے پیچھے گرینڈ حیات ہوٹل کیس میں کارروائی کے ڈر کی گونج

اسلام آباد (ویب ڈیسک): کیا جسٹس اعجاز الاحسن نے جمعرات کو اس خوف سے استعفیٰ دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل…

January 12, 2024
کاروبار

IMF معاہدےکا امکان: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے طے پا جانے کی امید پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج…

June 26, 2023
پاکستان

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دے…

March 22, 2024
پاکستانکاروبار

مرغی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،فی کلو 800 روپے فروخت

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں دودھ…

February 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?