Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انڈوں سے اب مرغے نہیں ،صرف مرغیاں نکلیں‌گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > انڈوں سے اب مرغے نہیں ،صرف مرغیاں نکلیں‌گی
سائنس و ٹیکنالوجی

انڈوں سے اب مرغے نہیں ،صرف مرغیاں نکلیں‌گی

Published December 18, 2022
Tags: Featured جینیاتی ایڈیٹنگ مرغیاں ، انڈے ، جینیاتی
Share
SHARE

محققین کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے جینیاتی ایڈیٹنگ کی مدد سے ایسی مرغیاں تیار کی ہیں جن کے انڈوں سے صرف مادہ مرغیاں ہی نکلیں گی۔ اس زبردست پیش رفت کے باعث ان اربوں نروں کو مارے جانے سے روکا جا سکے گا جنھیں صرف اس لیے مار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ انڈے نہیں دے سکتے۔ ان مادہ مرغیوں اور ان کے انڈوں میں بڑے ہونے کے بعد جینیاتی ایڈیٹنگ کا کوئی سراغ نہیں رہ جاتا۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کمپیشن اِن ورلڈ فارمنگ‘ نے اس ریسرچ کی حمایت کی ہے۔

تل ابیب کے قریب واقع وولکانی انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے اس پراجیکٹ کے چیف سائنسدان ڈاکٹر یووال سینامون نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ان مرغیوں کا پولٹری انڈسٹری میں جانوروں کی فلاح و بہبود پر بے پناہ اثر ہو گا۔ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو میرے خیال میں صنعت میں مکمل طور پر انقلاب برپا کر سکتا ہے، سب سے پہلے تو مرغیوں کو اس سے فائدہ ہو گا، اس کے علاوہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس سے اس زمین پر رہنے والا ہر شخص متاثر ہوتا ہے۔‘

گولڈا ہینز کہلانے والی ان مرغیوں کے جینز میں ایسی ایڈیٹنگ کی گئی ہے جن سے ان کے دیے گئے انڈوں میں نر ایمبریو کی نشونما نہیں ہو سکے گی۔ جب کئی گھنٹوں تک انڈوں کو نیلی روشنی میں رکھا جائے گا تو یہ ڈی این اے ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ مادہ مرغیوں کا ایمبریو نیلی روشنی سے متاثر نہیں ہو گا اور معمول کے مطابق پروان چڑھے گا۔ ڈاکٹر سینامون کہتے ہیں کہ مرغیوں کے اندر یا ان کے دیے گئے انڈوں کے اندر کوئی اضافی جینیاتی مواد نہیں ہو گا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’پولٹری فارمز کو وہی مرغیاں اور صارفین کو وہی انڈے ملیں گے جو آج ملتے ہیں۔ صرف ایک بہت چھوٹا سا فرق پیداوار کے مرحلے میں نیلی روشنی کا ہو گا۔‘ ڈاکٹر سینامون کی ٹیم نے اب تک اپنی تحقیق شائع نہیں کروائی ہے کیونکہ وہ اپنی ذیلی کمپنی ہمین پولٹری کے ذریعے اس ٹیکالوجی کا لائسنس حاصل کرنا چاہ رہے ہیں، اس لیے اس تحقیقی گروپ سے باہر کے سائنسدان اب تک ان دعووں کا تجزیہ نہیں کر سکے ہیں۔ مگر اسرائیلی ٹیم نے برطانوی تنظیم کمپیشن اِن ورلڈ فارمنگ (سی آئی ڈبلیو ایف) سے مل کر کام کیا ہے جس کے ارکان نے اس فرم کا دورہ کیا اور تین برسوں تک اس تحقیق پر نظر رکھی۔ اس تنظیم کے چیف پالیسی ایڈوائزر پیٹر سٹیفنسن نے کہا کہ یہ پیش رفت جانوروں کی بہبود کے لیے ’انتہائی اہم پیش رفت‘ ہو سکتی ہے۔ اُنھوں نے کہا: ’عام طور پر میں فارمی جانوروں کی جینیاتی ایڈیٹنگ کے بارے میں محتاط رہتا ہوں۔ مگر یہ غیر معمولی کیس ہے اور مجھے اور سی آئی ڈبلیو ایف میں میرے ساتھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔
‘
’اگلا اہم قدم یہ دیکھنا ہے کہ مرغی اور اس کے پیدا کیے گئے مادہ چوزے جو انسانوں کے لیے انڈے دیں گے، وہ اپنی فلاح کے حوالے سے کسی غیر متوقع مسئلے کے بغیر کمرشل دورانیے کی زندگی گزار سکتے ہیں یا نہیں۔

TAGGED:Featuredجینیاتی ایڈیٹنگمرغیاں ، انڈے ، جینیاتی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس ہونگے آمنے سامنے
Next Article کراچی ٹیسٹ کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کے چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہوگئی

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈکپ میں ہفتے کو پاکستان کی بھارت سے شکست اور پھر اتوار کے روز انگلینڈ کی…

October 16, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا‘ ہم نے ملک بچایا، اسحاق ڈار

نیویارک (ویب ڈیسک)؛ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو…

July 27, 2025
پاکستان

ملک مخالف کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے:رانا

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے…

March 25, 2023
پاکستان

انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو

واشنگٹن (ویب ڈیسک):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?