Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قتل کی دھمکیوں کے باوجود سائیکلسٹ ثمر خان قبائلی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Samar Khan
Nijat News > کھیل > قتل کی دھمکیوں کے باوجود سائیکلسٹ ثمر خان قبائلی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم
کھیل

قتل کی دھمکیوں کے باوجود سائیکلسٹ ثمر خان قبائلی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم

Published December 17, 2022
Tags: Featured کستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان
Share
SHARE

سائیکلنگ کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان کا کہنا ہے کہ سائیکل ریلی کا مقصد پشتون لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے، میں چاہتی ہوں کہ قبائلی لڑکیاں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا سر فخر سے بلند کروں۔

اس سے قبل 11 دسمبر کو جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے سائیکل ریلی کے خلاف لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے سائیکل ریس کو فحاشی اور مقامی روایات کے منافی قرار دیا تھا۔

ان جماعتوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے اور خواتین کو اسلامی احکامات پر عمل کرنا ہوگا اور انہیں ایسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

سائیکلنگ کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے ایونٹ گزشتہ 5 سے 6 سالوں سے اسپورٹس کلب کے تحت کرواتی رہتی ہیں۔‎

انہوں نے مختلف شہروں میں ایک دن کی ٹریننگ اور کیمپوں سمیت مختلف ایونٹس کے انعقاد کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ میں اپنے آبائی علاقے میں سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کروں کیونکہ میرا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے ہے‘۔

ایڈونچر ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ ’ہمارے لیے ہمیشہ سے سماجی رکاوٹ ایک چیلنج رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے میں ایک لڑکی سے ملی جس کا تعلق لنڈی کوتل سے تھا جو ایک فری لانس جرنلسٹ بھی ہے، وہ میری بہت اچھی دوست ہے، اس نے لڑکیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں تعاون کیا اور لوگوں کا اعتماد حاصل کیا تاکہ لنڈی کوتل میں ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں 15 لڑکیوں کے لیے کیمپ لگایا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد پشتون لڑکیوں کو خود مختار بنانا ہے کیونکہ جب ہم عالمی پلیٹ فارم پر جاتے ہیں تو وہاں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا سے کوئی نمائندہ نہیں ہوتا، اس لیے ہمارا مشن پشتون خواتین کو ترقی کے سفر میں آگے لے کر چلنا ہے، انہیں آگاہی دینا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے مختلف مواقع فراہم کرنا ہےکیونکہ میں خود کھیل کے شعبے میں مہارت رکھتی ہوں‘۔

سائیکلنگ کیمپ کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے کے حوالے سے ثمر خان نے بتایا کہ سائیکلنگ کیمپ کے بعد نتائج اور مشکلات کے حوالے سے ہمیں معلوم تھا، ہمیں معلوم تھا کہ لڑکیوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے کے بعد کس طرح کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ہمیں لڑکیوں کا اعتماد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان تمام لڑکیوں کے اہل خانہ بہت پُرجوش تھے، ہم نے سائیکلنگ کیمپ ایک تجربے کے طور پر لیا تھا۔‘

ثمر خان نے کہا کہ ’ہماری حکمت عملی یہ تھی ہم اپنے اقدام کی پہلے سے تشہیر نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہمارا مقصد تھا کہ ہم اسے پُرامن طریقے سے کامیابی کے ساتھ مکمل کریں اور جب ہم نے سائیکل ریلی کامیابی سے مکمل کرلی تو ہم نے اس کی پروموشن/تشہیر کی کیونکہ جب آپ پُرامن طریقے سے بغیر کسی تشہیر کے ساتھ اپنا کام مکمل کرلیتے ہیں تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔‘

پاکستانی خاتون ایتھلیٹ نے کیمپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کے جذبے کے حوالے سے بتایا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جو لوگ بڑی عمر کی لڑکیاں نہیں بلکہ ان کی عمر 10 سال، 17 یا 18 سال کے درمیان ہے تو ان میں سے بہت ساری نوجوان لڑکیاں اور چھوٹی بچیاں ہیں اور یہ لڑکیاں اتنی ہی پُرجوش تھی جیسے کسی بھی علاقے میں کوئی شخص اپنی پہلی بائیک خرید کر خوش ہوتا ہے۔’

انہوں نے بتایا کہ ’ان لڑکیوں نے اپنی زندگی میں کبھی سائیکل یا اس جیسی کسی چیز کو ہاتھ تک نہیں لگایا تھا، اس لیے سائیکل پر توازن برقرار رکھنے کے لیے انہیں ایک یا 2 دن لگے تھے، ان لڑکیوں میں بہت زیادہ جذبہ، جوش اور حوصلہ تھا، سائیکل سیکھنے کے دوران وہ نیچے بھی گِریں، تھوڑی مشکل ہوئی لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور محدود وسائل اور وقت کے باوجود انہوں نے کم وقت میں سائیکل سیکھ لی تھی۔‘

ثمر نے کہا کہ ’ہمارے پاس وہاں ایسی کوئی جگہ نہیں تھی جہاں ہم گروپ کی شکل میں ایک کامیاب سائیکل ریلی کا انعقاد کرتے لیکن قبرستان کے قریب ایک ایسی جگہ ڈھونڈنے میں کامیاب رہے، اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے موقع پر لڑکوں کی موجودگی کے پیش نظر مجمع سے بچنے کے لیے صبح سویرے اس علاقے میں پہنچے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم مکمل طور پر محفوظ ہوں۔

مایہ ناز ایتھلیٹ نے ڈان نیوز سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہمارے پاس ہیلمٹ اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مجھے اندازہ ہوا کہ ہم پر اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کی کتنی بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ہم اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکتے ہیں، ان لڑکیوں کو سائیکل کی فراہمی، تربیت اور مواقع دینے کی ذمے داری ہم پر عائد ہوتی ہے تاکہ ہم مستقبل میں بہترین خواتین بن سکیں۔’

انہوں نے بتایا کہ ’ان خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ضروری ہے کیونکہ کئی لڑکیوں کو اپنے حقوق کے بارے میں معلوم ہی نہیں، اسی لیے ان کے گھروں میں موجود مردوں کے لیے ان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سائیکلنگ کیمپ کے بعد کئی لوگوں نے اسے اپنے سیاسی ایجنڈے اور اپنے مقاصد اور شہرت کے حصول کے لیے استعمال کیا‘۔

ثمر خان نے کہا کہ ’وہ لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے بھی بول رہے تھے، مثال کے طور پر کئی لوگ اعلان کر رہے تھے کہ سائیکل سیکھنا ان کی ترجیح نہیں ہونی چاہیے، قبائلی ضلع میں ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں تعلیم، مدد، بنیادی سہولیات اور انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے اور خواتین گھر میں چار دیواری تک محدود رہ کر کڑھائی سلائی اور کھانا پکا کر کما سکتی ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’کیمپ کی لڑکیاں کبھی یہ سب نہیں چاہتی، وہ کھیل میں حصہ لینا اور باہر نکلنا چاہتی ہیں‘۔

لوئر دیر کی بہادر ایتھلیٹ نے مزید بتایا کہ ’جب انہوں نے میرے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ میں سائیکلنک کے علاوہ بھی بہت کچھ کر رہی ہوں مثال کے طور پر ہائیکنگ، کانفرنس سے خطاب کرنا، مختلف ممالک کا سفر کرنا، اسنوبورڈنگ وغیرہ اور میری طرح یہ لڑکیاں بھی یہ مواقع حاصل کرنا چاہتی ہیں‘۔

پاکستانی خاتون ایتھلیٹ نے خواتین کو باختیار کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسی لیے ان لڑکیوں اور خواتین کو جب اپنے حقوق کے بارے میں معلوم ہوگا تب ہی وہ اپنے لیے آواز اٹھا سکتی ہیں اور وہ ایسی بہادر خواتین میں شمار ہوسکتی ہیں جن کی آج کے دور میں ضرورت ہے

TAGGED:Featuredکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article India Poisoned Liquor بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی
Next Article aima baig زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں رہی، آئمہ بیگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

پیرس: ایفل ٹاور پر بم کی افواہ، پولیس نے علاقہ خالی کروادیا

پیرس (ویب‌ڈیسک): فرانس کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور پر بم کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے…

August 13, 2023
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کے داماد پر دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ…

February 17, 2025
انٹرٹینمنٹ

کوریا کی مشہور گلوکارہ کنسرٹ میں پرفارمنس سے قبل چل بسیں

گمچیون - جنوبی کوریا (شوبز ڈیسک): جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے چل بسیں۔میڈیا رپورٹس کے…

July 8, 2023
پاکستاندنیا

مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8…

May 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?