Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
India Poisoned Liquor
Nijat News > دنیا > بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی
دنیا

بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی

Published December 17, 2022
Tags: Featured زہریلی شراب مشرقی ریاست بہار
Share
SHARE

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار سمیت بھارت کے کئی حصوں میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے، بلیک مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر بیچی جانے والی شراب سے ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ شادی اور دیگر تقریبات میں متعدد دیہات کے لوگوں نے مقامی طور پر تیار کردہ شراب پی جسے ’ماہوا‘ یا ’دیسی دارو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

بعد ازاں ان میں سے بہت سے لوگوں نے پیٹ میں درد اور بینائی کھو دینے کی شکایت کی اور الٹیاں شروع کر دیں۔

15 دسمبر تک ان میں سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے اور آج ایک درجن کے قریب افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 درجن سے زائد افراد کی جان جاچکی ہے، اب تک کُل 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زہریلی شراب پینے والوں میں سے اب تک 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم پولیس نے ان دعووں کی تصدیق نہیں کی۔

پولیس نے گزشتہ 3 روز میں شراب کی غیر قانونی تیاری اور فروخت میں ملوث 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ غیرقانونی طور پر فروخت کی جانے والی 600 لیٹر شراب ضبط کرلی گئی ہے۔

یہ تازہ ترین واقعہ اسی طرح کے متعدد واقعات کے سلسلے کی کڑی ہے، مقامی حکام شراب کی بلیک مارکیٹ پر قابو پانے کے لیے ڈرون، ہیلی کاپٹر اور موٹر بوٹس کے استعمال پر زور دے رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredزہریلی شرابمشرقی ریاست بہار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article Bilkis Bano's petition, 2002 Gujarat riots بھارتی سپریم کورٹ: گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کےخلاف بلقیس بانو کی درخواست مسترد
Next Article Samar Khan قتل کی دھمکیوں کے باوجود سائیکلسٹ ثمر خان قبائلی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندلچسپ و عجیب

رحیم یار خان: بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرائی جائے: پسند کی شادی پر جرگے کا فیصلہ

رحیم یار خان (ویب ڈیسک): رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے…

October 30, 2023
انٹرٹینمنٹ

نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح، 400 ملین کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (شوبز ڈیسک): مریم اورنگزیب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا، وزیر…

May 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج آرٹ ایگزی بیشن، تھیٹر پلیز سمیت میگا کانسرٹ بھی ہوگا

(ویب ڈٰیسک): آرٹس کونسل، جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کو آج 10 روز…

October 5, 2024
کھیل

بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا

نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا اور بھارت…

March 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?