Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں
صحت

تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں

Published April 3, 2023
Tags: Featured دوپہر میں پڑھائی نہ کریں صبح سویرے مطالعہ کریں
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): رمضان میں امتحانات کسی بھی طالب علم کے لیے پریشان کن صورتحال ہوتی ہے، تاہم اس صورتحال سے نکلنے کے لیے صرف تھوڑی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے ۔رواں سال زیادہ تر اسکولوں میں عید کے فوراً بعد امتحانات شروع ہوں گے، اس لیے روزے کی حالت میں طلبہ امتحانات کی تیاری بھی کریں گے جو ہر طالب علم کے لیے ایک چیلنج ہے۔

روزہ رکھنے کی حالت میں انسان تھکاوٹ اور سستی کے باعث اپنی کارکردگی بہتر طریقے سے انجام نہیں دے پاتا، تاہم اس دوران امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے متوازن غذا کو برقرار رکھنا واحد طریقہ ہے یہی نہیں بلکہ روزے کی حالت میں اپنے پڑھنے کا شیڈول بھی مرتب کریں۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ روزے کی حالت میں امتحان کی تیاری کرنے سے ذہن میں دباؤ بڑھتا ہے کیونکہ آپ کو پڑھائی کے ساتھ عبادت بھی لازمی کرنا ہوتی ہے۔

اسی لیے بہتر حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ذریعے ہم اس دباؤ کو کم کرسکتے ہیں۔

رمضان ہمیں اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت سکھاتا ہے، بہت سے بچے اور نوجوان یہ محسوس کر رہے ہوں گے کہ وہ رمضان کی برکات سے محروم ہو رہے ہیں، کیونکہ اسکول جانا اور پڑھنا ہوتا ہے۔

لیکن اس مہینے مؤثر حکمت عملی اپنائیں جس کے ذریعے آپ عبادت کرسکیں، نماز پڑھ سکیں، نیند پوری کرسکیں اور پڑھائی بھی کرسکیں، اس کے لیے آپ کو اپنے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اس لیے اپنے دن کے آغاز میں سب سے پہلے مناسب منصوبہ بندی بنائیں کہ پورے دن آپ کو کیا اور کب پڑھنا چاہیے، اپنے نصاب کو چھوٹے حصوں میں، موضوع کے مطابق تقسیم کریں اور فیصلہ کریں کہ آپ کو وہ مضمون کون سے دن، تاریخ، اور کون سے وقت یاد کرنا ہے، اس کاغذ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں آپ ہر وقت دیکھ سکیں۔

دوسرا اور سب سے اہم نقطہ یہ ہے کہ آپ جس امتحان کی تیاری کرنا چاہتے ہیں اس کے مواد کو ایک جگہ جمع کرلیں، چونکہ آپ کے پاس وقت بہت کم ہے اس لیے آپ کے نوٹس، ہینڈ آؤٹ اور اسائنمنٹس اپنے کمرے میں بکھرے ہوئے ہوں گے۔

اگر ایسا ہے تو تو سب سے پہلے ان کو ترتیب دینے کی کوشش کریں، مثال کے طور پر اپنی تمام نوٹ بک، اسائنمنٹس کو ایک جگہ پر رکھیں۔

جب آپ اپنے نوٹس اور کتابیں ترتیب دینے کا کام مکمل کر لیں، تو انہیں مضمون اور موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیں، اس طرح آپ کو مخصوص مضمون پڑھنا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ نے کہاں رکھا ہے، اس طرح آپ کے ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اس بابرکت مہینے کی خصوصیت یہ ہے کہ ہم سحری میں جاگتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں، روزے کی حالت میں تھوڑا آرام بھی کرتے ہیں۔

لیکن اس سال، آپ کو کچھ قربانیاں دینی ہوں گی کیونکہ آپ کے امتحانات قریب ہیں اور اسکول بھی جانا ہے، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ امتحان میں اچھے گریڈ حاصل کرنے کے لیے آپ تھوڑا آرام بھی کریں، اگر آپ رات کو جلدی سو جائیں گے تو دن بھر آپ اپنی سرگرمی اچھے طریقے سے پوری کرسکیں گے۔

صبح سویرے مطالعہ کریں: کہا جاتا ہے کہ عموماً صبح سویرے مطالعہ کرنے یا پڑھنے کا بہترین وقت ہوتا ہے، کیونکہ اس وقت آپ کا جسم اور دماغ تروتازہ ہوتا ہے، لیکن یہ عمل ہر کسی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتی، کچھ لوگ رات کے وقت پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

میری رائے میں خاص طور پر رمضان میں جب ہم اتنی جلدی اٹھتے ہیں، تو روزہ شروع کرنے کے بعد نہ سونا بہتر ہے۔

چونکہ آپ نے پہلے ہی سحری کرچکے ہیں تو آپ کے جسم میں توانائی موجود ہے جسے آپ اپنی پڑھائی میں استعمال کرسکتے ہیں۔

دوپہر میں پڑھنا: کچھ بچوں کو دوپہر میں پڑھنا بہتر لگتا ہے، اگرچہ عام دنوں میں یہ ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے، لیکن رمضان کے مہینے میں ایسا کرنا بہتر ثابت نہیں ہوسکتا۔

اسکول یا کالج سے آنے کے بعد آپ کے جسم میں تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے لہذا اس وقت آرام کرنا ہی بہتر ہے، جو لوگ اسکول نہیں جاتے وہ بھی دوپہر میں پڑھائی نہ کریں، اس دوران آپ آرام کرسکتے ہیں اور عبادت کریں اور گھر کے چھوٹے چھوٹے کام کرسکتے ہیں۔

TAGGED:Featuredدوپہر میں پڑھائی نہ کریںصبح سویرے مطالعہ کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیو جرسی کے ٹیکسی ڈرائیور نے اجنبی شخص کو گردہ عطیہ کر دیا
Next Article چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں،خود کو الگ کرنیوالے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ قبول ہو گا: وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکا، 6 افراد زخمی

(ویب ڈیسک ): کراچی ائیرپورٹ سنگنل کے قریب دھماکے میں کئی 6 افراد زخمی ہوگئے۔یس ایپی ملیر کے مطابق کراچی…

October 7, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں کسی دریا،کینال،جھیل یا نالے میں اب صاف پانی موجود نہیں؛ سردار محمد طارق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) 6.6.1 پر قومی اسٹیک ہولڈرز کی پہلی ایک روزہ ورکشاپ جو…

September 17, 2025
پاکستان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں صہیونی ریاست اسرائیل ملوث ہے، وزیراعظم.

(ویب ڈیسک):‌اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں…

August 2, 2024
دنیا

’ہرصورت اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

تہران(ویب ڈیسک): ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر دونوں ممالک…

February 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?