کیرلہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی راج موہن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمے چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہیے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اننتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو “نیورمبرگ ماڈل” کی طرز پر سزا دینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، راج موہن اُنیتھن کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب کرنے پر نیتن یاہو کو یہ سزا دینی چاہیے۔
"Israeli PM Benjamin Netanyahu is a war criminal and should be shot and killed without trial": Cong MP Rajmohan Unnithan at a Palestine solidarity rally in Kerala
Cong must clarify its stand on Hamas: Union Min @VMBJP tells @JayalakshmiJN @MeenakshiUpreti shares more details. pic.twitter.com/o7Zd5O3aPA
— TIMES NOW (@TimesNow) November 18, 2023
غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیرلہ کے علاقے کاسرگوڈ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاسرگوڈ متحدہ مسلم جماعت نے ریلی نکالی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت تمام معاہدوں کو توڑنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگی جرائم کے مجرم جرمن نازیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے نیورمبرگ ٹرائلز کے نام سے سزائیں دی گئی تھیں، جس کے تحت ان جنگی جرائم کے ملزمان کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے قتل کردیا گیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی افواج کے مظالم کی وجہ سے کسی مقدمے کی سماعت کے بغیر نیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔
قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر جیرام رمیش نے بھی پارٹی کا باضابطہ بیان جاری کیا، جس میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے لیے مداخلت کرے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی غزہ میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں ایسے واقعات سے نئے چیلنجز ابھر رہے ہیں۔ مودی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نئی دہلی نے فلسطین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھی بھیجی ہے۔