Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹیسٹ کیریئر پاکستان سے شروع کرناخوش قسمتی ہے؛ ہیری بروک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > ٹیسٹ کیریئر پاکستان سے شروع کرناخوش قسمتی ہے؛ ہیری بروک
تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ کیریئر پاکستان سے شروع کرناخوش قسمتی ہے؛ ہیری بروک

Published December 18, 2022
Tags: Featured کراچی ٹیسٹ میں سنچری یری بروک
Share
SHARE

انگلش کرکٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ پاکستان کے خلاف جارح مزاجی سے بولنگ کرے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انگلینڈ کو کیا ہدف ملے گا، انگلینڈ ٹیم اس کا کامیابی سے تعاقب کرنے کی ہی کوشش کرے گی۔

کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو میں تیئس سالہ ہیری بروک نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولرز پر دباؤ برقرار رکھیں، جو خراب بال ملے اس کو ہٹ کریں اور جو اچھی بال آئے اس کو میرٹ پر ڈیفینڈ کریں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جو انگلینڈ کے بیٹنگ ریکارڈز انہوں نے بنادیے اس پر کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ تو جانتے نہیں کہ کون کون سے ریکارڈ بنالیے مگر ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ریکارڈز بنانا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم میں، اسکواڈ میں ہر ممبر نئے ریکارڈز بنانا چاہتا ہے، یہ ریکارڈ بنانا بھی اچھا ہے، امید ہے ایسے مزید ریکارڈز بنیں گے۔

ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے، اگر شام میں دو وکٹیں مل جاتی تو صورتحال کافی مختلف ہوتی، تیسرے روز کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کریں۔

ہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں ایک سو گیارہ رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف پچاس رنز کی برتری حاصل ہوئی، پاکستان دوسری اننگز میں اکیس رنز بناسکا ہے۔

جب ہیری بروک سے پوچھا گیا کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کیلئے اس وکٹ پر کتنا ہدف مناسب ہوگا؟ تو انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہدف ہوگا کیوں کہ جو بھی ٹارگٹ ہوگا ٹیم اس کو کامیابی سے حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل جارح مزاجی سے بولنگ کریں گے اور پاکستان کو کم از کم اسکور پر محدود کرنا چاہیں گے۔

ایک سوال پر نوجوان انگلش بیٹر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو مرتبہ پاکستان میں کھیل چکے ہیں،گو کہ وہ ریڈ بال میچز نہیں تھے لیکن اس سے انہیں پچز اور بولرز سمجھنے میں مدد ملی تھی ، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ یہاں کی کنڈیشنز میں ان کے ٹیسٹ کیریئر کا باضابطہ آغاز ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredکراچی ٹیسٹ میں سنچرییری بروک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دیپیکا فیفا ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی بین الاقوامی اداکارہ
Next Article فیفا فائنل: ارجنٹینا اور فرانس 2-2 سے برابر، کھیل جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا کیس: قاضی فائز کے اعتراضات، لارجر بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران…

June 22, 2023
تازہ ترین

پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا: نگران وزیر صحت

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے صوبے میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا۔وزیر صحت ڈاکٹر…

September 3, 2023
پاکستان

70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے تحت تقریباً 70 سے 75…

March 17, 2025
پاکستانکاروبار

بجلی کمپنیوں کےافسران کےمفت یونٹ بند، تاپی گیس پائپ لائن کواستثنیٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کے بجلی کے مفت یونٹ بند کرنےکا فیصلہ…

October 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?