Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں،خود کو الگ کرنیوالے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ قبول ہو گا: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں،خود کو الگ کرنیوالے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ قبول ہو گا: وزیراعظم
پاکستان

چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں،خود کو الگ کرنیوالے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ قبول ہو گا: وزیراعظم

Published April 3, 2023
Tags: Featured ایسا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا جسٹس اعجاز الاحسن خود پہلے بینچ سے الگ ہو چکے تھے وہ کیسے بینچ میں بیٹھ سکتے ہیں؟
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت نے موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں اور خود کو الگ کرنے والے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جائے گا، بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن خود پہلے بینچ سے الگ ہو چکے تھے، وہ کیسے بینچ میں بیٹھ سکتے ہیں؟

شہباز شریف کا کہنا تھا پوری اتحادی حکومت نے موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، کاش آج بھی چیف جسٹس فل کورٹ بٹھا دیں اور جن ججز نے خود کو الگ کیا انھیں شامل نہ کریں تو ایسا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا، موجودہ بینچ سے فیصلہ کروانا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، بینچ میں شامل ایک جج پر سنگین الزامات ہیں، کرپشن کے الزامات والے جج کو بینچ میں شامل کر کے چیف جسٹس کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں نے چند دن پہلے ایوان کو اپنی معروضات پیش کی تھیں، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اسمبلی میں کئی لوگ جو جیلیں کاٹ رہے تھے اسمبلی میں تقریریں کر رہے ہیں، نظریے کے لیے جیل کاٹنے سے تاریخ بھری پڑی ہے، میں نے کسی کرمنل کیس میں جیل نہیں کاٹی۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ عمران نیازی کے پاس اور کوئی کام کرنے کو نہیں تھا، عمران نیازی کے پاس صرف ایک سوچ تھی کہ کسی طرح اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا جائے، عمران نیازی نے مجھے دو بار جیل بھجوایا اور تیسری مرتبہ پوری تیاری میں تھا، پہلی بار جیل کاٹی تو ہائیکورٹ نے میرٹ پر مجھے ضمانت دی، عمران خان نے اسے سپریم کورٹ تک چیلنج کروایا، دوسری بار عمران نیازی نے نیب کے گٹھ جوڑ سے مجھے جیل بھجوایا، میرا جرم یہ تھا کہ میں قائد حزب اختلاف تھا، میرا جرم یہ تھا کہ میں عمران خان کی غلط کاریوں کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتا تھا، آج میں اس ایوان میں ہوں تو کیا یہ بے توقیری کی بات ہے۔

TAGGED:Featuredایسا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گاجسٹس اعجاز الاحسن خود پہلے بینچ سے الگ ہو چکے تھےوہ کیسے بینچ میں بیٹھ سکتے ہیں؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تھوڑی منصوبہ بندی سے رمضان میں امتحانات کی تیاری آسان بنائیں
Next Article کندھ کوٹ:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،SHOشہید،10 ڈاکو ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور…

July 18, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

طبی مقاصد کیلیے گوند فراہم کرنیوالا معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودا گگر تحفظ یافتہ قرار

کراچی (سائنس ڈیسک): حکومت سندھ نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی پودے گگر کو تحفظ یافتہ قرار دے دیا۔جنگلی…

March 27, 2024
پاکستانکاروبار

عوام بجلی کے بعد گیس کو بھی ترسیںگے: کنوؤں سے گیس کے اخراج میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کردی گئی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): قومی گیس کی ترسیل کے نظام کو اب بھی خطرہ ہے جس کے باعث سسٹم کو بچانے…

September 1, 2024
کھیل

ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم: ایلکس ہیلز 14 ہزار رنز بنانیوالےتیسرے کھلاڑی بن گئے

(اسپورٹس ڈیسک): کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔گزشتہ…

August 31, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?