Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
کراچی میں دودھ
Nijat News > کاروبار > کراچی میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
کاروبار

کراچی میں دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Published December 17, 2022
Tags: Featured فلور ملز مالکان کراچی میں دودھ کمشنر کراچی ملک میں مہنگائی
Share
SHARE

ملک میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور ایسے میں حکام اور ملرز کی جانب سے دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے غریب صارفین کو ایک خوفناک دھچکا لگا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر دودھ کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے آٹے کے نرخ 96 روپے فی کلو سے بڑھا کر 104 روپے فی کلو کردیے جبکہ فائن آٹا اور سوپر آٹے کے نرخ 105 روپے فی کلو سے بڑھا کر 108 روپے فی کلو مقرر کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے فی لیٹر دودھ کی قیمتیں 153 اور 160 روپے سے بڑھا کربالترتیب 163 روپے اور 170 روپے مقرر کردیے ہیں۔

کراچی ریٹیلر ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر وحید گڈی نے دودھ کی قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کمشنر کو بار بار یاد دہانی کروائی ہے کہ ہول سیلرز کبھی بھی سرکاری ریٹ پر دودھ فروخت نہیں کرتے، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز سرکاری ریٹ سے زیادہ دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں اجلاس کے دوران کراچی دودھ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے احتجاجاً نوٹی فکیشن پر دستخط نہیں کیے تھے۔

ڈیری اور کیٹل فارمر ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے کہا کہ نوٹی فکیشن، مارکیٹ کی اصل صورتحال کے بالکل برعکس تھا کیونکہ مارکیٹ میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 200 روپے جبکہ ڈیری فارم میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 163 روپے مقرر ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کو دودھ کی قیمتوں میں نظرثانی کرنی چاہیے اور فی لیٹر دودھ کی قیمت فریٹ ریٹس، مڈل مین اور ریٹیلرز کے منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے 230 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

ٹیٹرا مِلک پیک کے ایک معروف مینوفیکچر نے بتایا کہ ریٹیلرز کو بتا دیا گیا ہے کہ 15 دسمبر 2022 سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے سے 240 روپے ہوگی جبکہ 1.5 لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 310 روپے کے بجائے 335 روپے ہوگی۔

ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ فرائس لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان کی جانب سے قیمتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد دیگر کمپنیاں بھی دودھ کے نرخ میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں کبھی بھی نرخوں میں اضافے کی وجوہات کو ظاہر نہیں کرتیں کیونکہ وہ عام طور پیداواری لاگت میں اضافے کو اصل وجہ قرار دیتی ہیں۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
اس سے قبل نومبر میں فلور ملز نے فی کلو آٹے کی قیمت 110 روپے سے کم کر96 روپے کردی تھی اور فائن اور سوپر فائن آٹے کی قیمت 125 فی کلو سے کم ہوکر 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخون میں کمی کی وجہ سے ہوا تھا۔

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ فلور ملز مالکان کو گندم کی فراہمی شروع ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں فی 100 کلوگرام گندم کے تھیلے کی قیمت 9 ہزار 400 روپے کم کرکے 8 ہزار 300 روپے تک پہنچنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

ملز مالکان سبسڈائڈز گندم کا 100 کلو گرام تھیلا 5 ہزار 825 روپے میں خریدتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں فلور ملز مالکان نے آٹے کے نرخ 96 روپے فی کلو سے بڑھا کر 104 روپے فی کلو کردیے جبکہ فائن آٹا اور سوپر آٹے کے نرخ میں 105 روپے فی کلو سے بڑھا کر 108 روپے فی کلو مقرر کر دیے ہیں۔

حالیہ اضافہ گندم کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا تھا جس کے 100 کلو گرام کا تھیلا 8 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 200 روپے یا 9 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہا کہ ہر مِل کو ماہانہ 10 ہزار گندم کے تھیلوں کا کوٹہ مل رہا ہے جو اکتوبر میں مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں آٹے کی زیادہ کھپت کی وجہ سے ملز کو اب زیادہ گندم کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی پیداوار کے لیے ملز حکام، حکومت سندھ کا 35 فیصد گندم استعمال کر رہے ہیں جبکہ باقی گندم اوپن مارکیٹ سے زیادہ نرخوں پر اٹھا رہے ہیں۔

عامر عبداللہ نے مزید کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود پنجاب میں آٹے کی قیمتیں کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 5 لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کو آفر کر رہی ہے لیکن صوبائی حکومت 2 یا ڈھائی لاکھ ٹن گندم لینے پر غور کر رہی ہے۔

پاکستان نے طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے مہنگی گندم درآمد کی ہے۔

سال 2022 میں جولائی سے اکتوبر تک مجموعی طور پر گندم کی درآمد ساڑھے 23 کروڑ ڈالر مالیت سے 7 لاکھ 31 ہزار 751 ٹن کے مقابلے 11 لاکھ ٹن رہی جس کی مالیت 46 کروڑ ڈالر رہی۔

مالی سال 2023 کے پہلے چار ماہ میں گندم کی فی ٹن اوسط قیمت میں 41 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے سال اکتوبر 2022 سے جولائی 2020 تک 64 لاکھ 66 ہزار ٹن درآمد کرنے کے لیے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

8 دسمبر کو سندھ کے وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس 75 لاکھ ٹن گندم کاذخیرہ موجود ہے اور مارچ 2023 تک عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

سندھ حکومت نے رواں سیزن میں 14 لاکھ ٹن گندم کی حصولی کا ہدف مقرر کیا تھا جس میں سے 10 لاکھ ٹن گندم مقامی کسانوں اور 4 لاکھ ٹن پاسکو سے خریدی تھی، اس 4 لاکھ ٹن میں سے2 لاکھ ٹن کی ترسیل ہوچکی ہے اور بقیہ 2 لاکھ ٹن کی ترسیل 20 دسمبر تک ہوجائے گی۔

وزیر خوراک سندھ مکیشن چاؤلہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی فصل کی تباہی کا خطرہ ہے لیکن شکر ہے کہ گندم کا بڑا ذخیرہ محفوظ رہا ہے اور صرف معمولی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں گوداموں کو چیک کیا ہے اور تباہ شدہ گندم کو الگ کرلیا ہے۔

TAGGED:Featuredفلور ملز مالکانکراچی میں دودھکمشنر کراچیملک میں مہنگائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابراعظم بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
Next Article روس کے یوکرین پر ایرانی ساختہ ’خودکش ڈرونز‘ سے حملے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عالمی عدالت سے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (ویب ڈیسک): بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے خلاف یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام…

March 18, 2023
کھیل

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کیلئے کرائسٹ چرچ سےروانہ

کرائسٹ چرچ (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کا…

April 9, 2023
دنیا

ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ):ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔غیر ملکی…

April 23, 2024
دنیا

ایران کےعراق اور شام میں اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل حملے

تہران(ویب ڈیسک): ایران نے عراق اور شام پر میزائل حملے کردیے جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق…

January 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?