Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا

Published August 18, 2023
Tags: Featured بدانتظامی کی صورت میں SECPکے شکایتی پورٹل پر شکایت درج کریں
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث غیر قانونی طور پر قرض دینے والی ایپلی کیشنز سے شہریوں کو بچانے کے لیے گوگل پلے اور ایپل اسٹورز پر موجود تقریباً 120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا ہے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ذاتی قرض دینے کی پیشکش کرنے والی ایپلیکیشنز سے متعلق حال ہی میں ہونے والے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گوگل، ایپل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے کیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق انہوں نے نہ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کیا ہے، بلکہ غیر قانونی طور پر قرض دینے والی ایپس کو بند کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کیے ہیں۔

ایس ای سی پی کے شکایتی پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کے ذریعے ادارے نے 120 ذاتی قرض دینے کی پیشکش کرنے والی غیر قانونی ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی۔

بعدازاں ادارے نے فوری طور پر ان ایپس کو بلاک کرنے کے لیے گوگل، ایپل اور پی ٹی اے کو اطلاع دی اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے مطابق اس حوالے سے مزید کارروائی کے لیے رپورٹ ایف آئی اے کو بھی بھیج دی گئی۔

ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور میں کسی بھی غیر قانونی ایپس کی موجودگی کے حوالے سے باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں گوگل نے پاکستان کی پرسنل لون ایپ پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے مطابق گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ پرسنل لون ایپس کو اپنے گوگل پلے اسٹور پر شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی قرض لینے والے لوگ صرف لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں سے قرض حاصل کریں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس منظور شدہ ایپلی کیشن کے لیے قواعد موجود ہیں اور ان قوانین میں کہا گیا ہے کہ ان ایپلی کیشنز کو واضح طور پر تفصیلات دکھانی چاہییں جیسا کہ کسی شخص کو قرض دینے سے پہلے ایپلی کیشنز کو فیس، قرض کی مدت، اقساط اور چارجز کے بارے میں قواعد اور معلومات فراہم کی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں سے تفتیش شروع کردی ہے جو ان ایپلی کیشن کے ذریعے قرض فراہم کرتے ہیں تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے یہ ادارے ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں یا نہیں۔

سیکیورٹی ایکسچیج کیمیشن آف پاکستان نے عام شہریوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی غیر قانونی لون ایپ یا غیر قانونی سرمایہ کاری کی اکیموں کا معلوم ہو تو انہیں اطلاع دیں اور ساتھ ہی سائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی بدانتظامی کی صورت میں ایس ای سی پی کے مخصوص شکایتی پورٹل پر شکایت درج کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔

قبل ازیں جولائی 2023 میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کی ہدایات پر شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث قرض دینے والی ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حکام نے ملک میں ایسی 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کی تھیں۔

چند ماہ قبل قرض ایپلی کیشن ’ایزی لون‘ سے قرض لینے والے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک بے روزگار شہری نے مبینہ 8 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ’دھمکیاں‘ ملنے اور روزانہ کی بلیک میلنگ و بڑھتے ہوئے سود سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔

42 سالہ شہری کی بیوہ نے بتایا تھا کہ 6 ماہ قبل ان کے شوہر کو ملازمت سے نکالا گیا تھا جس کی وجہ سے بچوں کی اسکول فیس اور گھر کا کرایہ ادا کرنا مشکل ہوگیا تھا، جس پر مسعود نے دو الگ ایپلی کیشنز سے قرض لیا جس میں سے ایک ایپلی کیشن کا قرض بڑھ کر 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے ’ایزی لون‘ ایپلی کیشن سے 13 ہزار روپے قرض لیا جو کچھ ہی دنوں میں عدم ادائیگی پر سود کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ روپے ہوگیا، سود سمیت ادائیگی کے لیے انہوں نے ’بھروسہ‘ نامی دوسری ایپلی کیشن سے دوبارہ قرض لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ ہوگیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ قرض ادائیگی کی تاخیر پر ایپلی کیشن والے روزانہ کال کرکے دھمکاتے اور پولیس کارروائی سے ڈراتے تھے جس سے تنگ آکر شوہر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، جو دو بچوں کے باپ بھی تھے۔

TAGGED:Featuredبدانتظامی کی صورت میں SECPکے شکایتی پورٹل پر شکایت درج کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کورونا وائرس کی نئی قسم ایرس کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہے؛ WHO
Next Article برٹنی اسپیئرز کا تیسرےشوہر سیم اصغری سے بھی علیحدگی کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

ویڈیوز

‘پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں’

کراچی (ویب ڈیسک): 'پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں. خواجہ آصف کی گفتگو

February 18, 2023
پاکستان

ن لیگ کو جھٹکا : سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کےمخصوص27 حکومتی اراکین کی رکنیت معطل

لاہور (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر ملک احمد خان نے رولنگ دے کر پنجاب اسمبلی…

May 10, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی بل خانہ جنگی کا باعث: ادائیگی پر جھگڑا، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل

فیصل آباد (ویب ڈیسک): فیصل آباد میں بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے پیسوں کے بندوبست پر ہونے والے…

October 10, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ، اگلے ہفتے ووٹنگ کی جائے گی

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): امریکا میں چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، ایوان نمائندگان میں…

March 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?