Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کورونا وائرس کی نئی قسم ایرس کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہے؛ WHO
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کورونا وائرس کی نئی قسم ایرس کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہے؛ WHO
صحت

کورونا وائرس کی نئی قسم ایرس کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہے؛ WHO

Published August 18, 2023
Tags: Featured یہ قسم بھی ای جی 5 سے ملتی جلتی ہے
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کورونا وائرس کی وبا کو ساڑھے 3 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے مگر یہ وائرس اب بھی خود کو مسلسل بدل رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر چند ماہ بعد اس کی ایک نئی قسم ابھر کر سامنے آتی ہے۔حالیہ مہینوں میں کورونا کی ای جی 5 نامی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنا شروع ہوئی ہے، چین، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں اس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

درحقیقت امریکا اور ایشیا کے ان چند ممالک میں کووڈ 19 سے متاثر افراد کے اسپتال میں داخلے کی شرح بڑھ گئی ہے جہاں ای جی 5 قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اس نئی قسم کو آن لائن ایرس کہا جا رہا ہے مگر فی الحال اس کا کوئی آفیشل نام نہیں رکھا گیا۔یہ بنیادی طور پر اومیکرون کی ہی ایک ذیلی قسم ہے۔

ایرس کو سب سے پہلے فروری 2023 میں دریافت کیا گیا تھا اور کچھ ممالک میں اس کے باعث کیسز بڑھنے پر اگست کے شروع میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسے ویرینٹ آف انٹرسٹ قرار دیا۔

عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نئی قسم ممکنہ طور پر تیزی سے پھیل سکتی ہے اور کووڈ کے خلاف مدافعتی نظام کو حاصل تحفظ پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ بظاہر یہ قسم زیادہ متعدی ہے یا بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

ایرس کے اسپائیک پروٹین میں تبدیلیاں ہوئی ہیں جس کے باعث یہ وائرس بیماری کے خلاف ویکسینیشن یا بیمار ہونے کے باعث حاصل ہونے والی مدافعت کو توڑنے کے قابل ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے تو بیشتر ممالک میں 20 سے 30 فیصد کیسز اس کے شکار افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر اس کے باعث کیسز کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے۔

اگرچہ اس نئی قسم سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے مگر ماہرین کے مطابق ایسے شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ اس سے لوگ بہت زیادہ بیمار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری سے تحفظ کے لیے حاصل مدافعت کے مقابلے میں سنگین بیماری کے خلاف حاصل مدافعت میں فرق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرس سے کیسز کی تعداد میں اضافہ روایتی ہے کیونکہ جب بھی کورونا کی کوئی نئی قسم ابھرتی ہے تو کیسز کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں کسی حد تک کووڈ کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق جولائی کے آخری عشرے میں کووڈ کے کیسز کی تعداد میں ایک ہفتے کے دوران دوگنا اضافہ ہوا۔24 جولائی کو 3 لاکھ 31 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 31 جولائی کو یہ تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 959 ہوگئی۔

متعدد کمپنیاں جیسے فائزر اور موڈرنا کورونا کی بیشتر عام اقسام کے خلاف زیادہ تحفظ فراہم کرنے والی نئی ویکسینز پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں ان کمپنیوں کی نئی ویکسینز متعارف کرائی جا سکتی ہیں جو کورونا کی قسم ایکس بی بی 1.5 کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

یہ قسم بھی ای جی 5 سے ملتی جلتی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ نئی ویکسینز سے وائرس کے لیے قوت مدافعت سے بچنا بہت مشکل ہوگا۔

TAGGED:Featuredیہ قسم بھی ای جی 5 سے ملتی جلتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گزشتہ سال عوام سے579 ارب روپے پیٹرولیم لیوی لی گئی، فسکل رپورٹ
Next Article گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب

لکھنئو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن…

October 29, 2023
انٹرٹینمنٹ

یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر…

April 15, 2024
انٹرٹینمنٹ

کراچی:ورلڈ کلچر فیسٹیول میں سندھی کھیل “سالگرہ”سالگرہ پیش، آرٹس کونسل شائقین سے بھر گیا

کراچی (شوبز ڈیسک): آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں معروف بھارتی ڈرامہ نگار جاوید صدیقی…

October 18, 2024
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر…

August 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?