Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے: وزیر قانون
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے: وزیر قانون
پاکستان

سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے: وزیر قانون

Published July 20, 2023
Tags: Featured مخصوص حالات میں سویلینز کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سائفر کیا تھا اور اس میں کیا کھیل کھیلا گیا یہ اب کوئی راز نہیں رہا، سابق وزیراعظم کا کھیل تو کامیاب نہ ہو سکا لیکن ملک معیشت اور اداروں کو نقصان پہنچایا گیا، ملکی اداروں کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ سنگین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر سابق وزیراعظم نے تحویل میں لیا اور کبھی نہیں لوٹایا، بے دریغ طریقے سے قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر سائفر استعمال کیا گیا، وفاقی حکومت نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا تھا، سابق وزیراعظم نے جواب دینے کے بجائے طلبی کو چیلنج کر دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر وفاقی حکومت کی درخواست پر ختم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کلاسیفائیڈ دستاویزات کو پبلک نہیں کیا جا سکتا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائفر کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا، سائفر معاملے کی تحقیقات مکمل طور پر میرٹ پر ہو گی، سائفر کا معاملہ زیر تفتیش ہے اور اس میں اہم گواہ آ گئے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان سامنے آیا ہے، اعظم خان کے بیان کو قانونی تحفظ حاصل ہے، انہوں نے بیان مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کرایا ہے، اعظم خان کے بیان سے واضح ہے کہ سابق وزیراعظم نے سائفرن کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا، ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا اعظم خان کا بیان آفیشل سیکرٹ نہیں اور نا ہی اس کی کاپی لیک ہونے کا میں ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ذاتی مقاصد کے لیے سفارتی دستاویز کو گم کیا جائے تو اس پر عمر قید اور اس سے زائد سزائیں بھی ہیں، سائفر کو اگر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو 14 سال تک سزا ہو سکتی ہے لیکن غلطی سے اگر کوئی سائفر جیسا ایشو ہو تو 2 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا مشرف حملہ کیس میں طے ہوا تھا کہ مخصوص حالات میں سویلینز کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے، سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق فل کورٹ کا پہلے سے فیصلہ موجود ہے، 2015 میں 17 ججوں نے سویلین کے فوجی عدالت میں ٹرائل کے حق میں فیصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا آرمی ایکٹ کے سیکشن ٹو ڈی کے تحت سویلینز کا مخصوص حالات میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو سکتا ہے، ماضی میں بھی فوجی عدالتوں میں کیس چلائے گئے، آرمی ایکٹ میں اپیل کا حق موجود ہے۔

TAGGED:Featuredمخصوص حالات میں سویلینز کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بالی ووڈ اسٹارز کی منی پور میں ہونے والے ہولناک واقعہ کی شدید مذمت
Next Article پاکستان یوکرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے: بلاول بھٹو
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

بم، بجلی کے بعد ایٹم کااب گیم میں‌استعمال، ایٹم بال گیم ایجاد

ڈیجن (ٹیک ڈیسک): دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نت نئے تجربات جاری ہیں، حال ہی میں ماہرین نے…

March 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

جسقم نےڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف احتجاج کی کال دیدی

کراچی (ویب ڈیسک): جسقم نے آٹے کی قیمتوں میں ہیرا پھیری اور ڈیجیٹل مردم شماری شناختی کارڈ کے بغیر کرانےکے…

January 12, 2023
صحت

بےجا سختی بچوں میں دیرپا ذہنی مسائل کا باعث بن سکتی ہے،تحقیق

کیمبرج (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن بچوں پر ان کے والدین نظم و ضبط…

April 5, 2023
پاکستان

سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں…

January 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?