Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Published February 27, 2024
Tags: 190 ملین پاؤنڈ کیس Featured بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل عمران خان اور بشریٰ بی بی فرد جرم عائد کردی
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے۔

سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جج نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ پرفریم چارج کیا جارہا ہے آپ بتائیں آپ گلٹی ہیں یا نہیں، اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے، مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتےہیں سزا جلدی ہو۔

جج نے استفسار کیا کہ خان صاحب، آپ پہلے بتائیں آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں،اس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا جیل انتظامیہ نے کہا تھا اتوار کو ڈاکٹر آئے گا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے، دانتوں کے چیک اپ کے لیے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔

TAGGED:190 ملین پاؤنڈ کیسFeaturedبشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلعمران خان اور بشریٰ بی بیفرد جرم عائد کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو 8 رن سے شکست دے دی
Next Article بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ ہیوی ویٹ کردیا؛ بلوم برگ رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ورلڈکپ : قومی ٹیم کو بدترین شکست،بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو…

October 14, 2023
دلچسپ و عجیبصحت

دادی نے پوتے کے دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملا دی، بچہ کومہ میں چلا گیا

(ویب ڈیسک ):نومولود کو دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملا کر دینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔غیر ملکی…

May 7, 2024
پاکستانکاروبار

حکومتی اقدامات عوام کے لیے بے سود: یوٹیلیٹی اسٹورز پر پھر چینی کا بحران

کراچی (ویب ڈیسک): یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر…

October 6, 2023
پاکستان

نارتھ کراچی:مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگادی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر…

March 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?