کراچی (نجات نیوز): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔
دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم بولنگ میں ہر ہتھیار سے لیس ہے جبکہ کیویز بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ روز مہمان ٹیم نے جم کر ٹریننگ بھی کی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد تنہا پریکٹس میں مصروف دکھائی دیے ۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ حیران کن ہے ، اگر پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی اَن فٹ بھی ہوں تو بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔