Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جناح ہاؤس حملے میں ملوث 340 ملزمان شناخت کےبعد گرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جناح ہاؤس حملے میں ملوث 340 ملزمان شناخت کےبعد گرفتار
پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملے میں ملوث 340 ملزمان شناخت کےبعد گرفتار

Published May 15, 2023
Tags: مرکزی ملزم کو بھی مبینہ طور پر گرفتار وڑ پھوڑ قائداعظم کی سینکڑوں تصاویر تباہ
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور پولیس نے لاہور کینٹ میں واقع کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کرنے، قیمتی سامان لوٹنے، سینیئر افسر کے اہل خانہ سے بدتمیزی کرنے اور گھر کو آگ لگانے والے 340 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملکی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے چوری کی تھی اور توڑ پھوڑ کے دوران کور کمانڈر کی وردی پہنی ہوئی تھی، تاہم پولیس کے اعلیٰ افسران مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ویڈیو ریکارڈنگ، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ہوئی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ نے حساس تنصیبات، پولیس وین اور نجی عمارتوں پر حملوں میں ملوث 62 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں کارروائی کے لیے معلومات پنجاب حکومت کو بھجوا دی۔

دریں اثنا پنجاب پولیس کے ترجمان نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اداروں کی عمارتوں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث مزید 292 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے اب تک پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی کل تعداد 3 ہزار 186 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے حساس تنصیبات اور سرکاری/نجی عمارتوں، پولیس وینز اور پرائیویٹ کاروں پر بڑے حملوں میں ملوث تقریباً 62 مشتبہ افراد کی معلومات اکٹھی کیں اور ان کی مکمل پروفائل مرتب کی۔

حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے پرتشدد حملوں کے بعد اسپیشل برانچ کو اپنے انٹیلی جنس ونگ کے افسران کو میدان میں اتارنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

اسپیشل برانچ کو خاص طور پر یہ ہدف دیا گیا تھا کہ وہ سیاسی جماعت کے ان مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے میں حکومت کی مدد کرے جو لاہور اور صوبے کے باقی حصوں میں کور کمانڈر ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں براہ راست ملوث تھے۔

علاوہ ازیں اسپیشل برانچ کو پولیس پر حملے کرنے، سرکاری گاڑیوں کو آگ لگانے اور نجی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی نشاندہی کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔

اسپیشل برانچ نے ان افراد کے خلاف کارروائی کے لیے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی رپورٹ حکومت پنجاب کو فراہم کر دی، اس نے پنجاب بھر سے ان واقعات کی 742 ویڈیوز کا جائزہ لیا، جن میں لاہور کی 458 ویڈیوز اور اسلام آباد کی 384 تصاویر سمیت کُل 402 تصاویر شامل ہیں۔

اسپیشل برانچ نے نجی سی سی ٹی وی، سوشل میڈیا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں، میڈیا اور دیگر ذرائع کے علاوہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں سے بھی مدد لی۔

تصاویر کی شناخت کے بعد اسپیشل برانچ نے مشتبہ افراد کی تصاویر، نام، پتے (موجودہ اور مستقل)، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کی۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق کُل 62 ملزمان میں سے 29 ملزمان کی شناخت لاہور سے، 20 کی فیصل آباد سے، 9 کی راولپنڈی سے اور 4 ملزمان کی شناخت سیالکوٹ سے ہوئی۔

سیالکوٹ
دریں اثنا سیالکوٹ میں پولیس نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عثمان ڈار کے گھر اور جناح ہاؤس نامی پارٹی سیکریٹریٹ پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے قائداعظم اور فاطمہ جناح کی تاریخی تصاویر کو نقصان پہنچایا۔

گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ وہ پولیس کے ہاتھوں قائداعظم کی سیکڑوں منفرد تصاویر کو توڑنے پر صدمے میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے حملے کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں پولیس اہلکاروں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کے دوران قائداعظم کی سینکڑوں تصاویر کو تباہ کر دیا، علاوہ ازیں عثمان ڈار نے حملے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

TAGGED:مرکزی ملزم کو بھی مبینہ طور پر گرفتاروڑ پھوڑ قائداعظم کی سینکڑوں تصاویر تباہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ڈی ایم دھرنا: کارکنان ریڈزون میں سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے
Next Article امیتابھ بچن اجنبی سے موٹر سائیکل پر لفٹ لینے پر مجبور ہوگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد: چھری کے وار سے خاتون قتل،لوگ ویڈیو بناتے رہے

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چھری کے وار سے ایک زخمی خاتون تکلیف…

March 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں؛ دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ایک بیان…

April 2, 2023
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی’ایس 23‘ فروری میں آرہا ہے

رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ اپنا اب تک کا بہترین فون گلیکسی ایس 23 رواں برس نہیں…

December 23, 2022
پاکستان

وزیراعظم نے 26ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلیے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد…

October 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?