خوشاب(ویب ڈیسک): چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹ گئی جس سے 6 افراد ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ چشمہ جہلم لنک کینال میں پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دریا میں آنے والے پانی کے تیز ریلےکے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں 10 لڑکے سوار تھے جن میں سے 4 کو بچا لیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔