Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان حالیہ زلزلے میں انتقال کرگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > 1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان حالیہ زلزلے میں انتقال کرگیا
دلچسپ و عجیب

1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان حالیہ زلزلے میں انتقال کرگیا

Published February 19, 2023
Tags: 1999 2023 کے زلزلے Featured ترک شہر غازی انتیپ عثمان انیس
Share
SHARE

استنبول (ویب ڈیسک): 1999 میں ترکیہ کے زلزلے میں دنیا میں آنے والا عثمان انیس 2023 کے زلزلے میں دنیا کو خیرباد کہہ گیا۔ترک میڈیا سے گفتگو میں عثمان کی والدہ نے بیٹے کی اس مختصر زندگی سے متعلق بتایا اور یہ انکشاف کیا کہ عثمان کی پیدائش 1999 میں ترک شہر غازی انتیپ میں ہوئی تھی، جس دوران زلزلہ آیا ہوا تھا، اور اب 2023 میں عثمان ترکی کے جنوب میں واقع شہر نوردگی میں آنے والے زلزلے میں جان کی بازی ہار گیا۔

عثمان کی والدہ آسیے باس ترک نے 6 فروری کی اس رات کے بارے میں بتایا جو ان کی زندگی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنی۔انہوں نےکہا کہ ‘میری اس رات آنکھ کھلی تو سب کچھ زور زور سے ہل رہا تھا، میں نے فوراً ہی اپنے شوہر کو اٹھایا اور انہیں دیوار کے ساتھ لگایا، جیسے ہی میں اپنے بچوں کی جانب بڑھی تو میرے اوپر چھت گرگئی’۔

آسیے باس ترک کے مطابق جس رات 7.7 کا زلزلے آیا اس رات میرا بڑا بیٹا عثمان اپنے بھائی امیرحان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا، لیکن قدرت نے اس کی زندگی اتنی ہی لکھی تھی۔

عثمان کی والدہ نے بتایا کہ ‘میرا بیٹا بہت ہی ہمت والا تھا، وہ ایک پہاڑ کی مانند تھا، میں نے سوچا کے عثمان اپنے بھائی کو بچالےگا، میرے بیٹے نے اپنے بھائی کےگرد خود کو کھڑا کر دیا لیکن وہ خود اپنے آپ کو نہ بچاسکا’۔

انہوں نے کہا کہ عثمان نے اپنے بھائی کو ملبے سے نکلنے میں مدد کی، لیکن وہ خود ملبے کے نیچے سے باہر نہ آسکا۔ آسیے باس ترک نے کہا کہ عثمان زلزلے میں پیدا ہوا اور زلزلے میں مر گیا، میرا دل جل رہا ہے۔

عثمان کے چھوٹے بھائی امیرحان نے بتایا کہ ‘جس رات زلزلہ آیا، ہم دونوں ایک دوسرے سے چمٹ گئے، وہ بہت خوفناک منظر تھا، میں کچھ وقت کے لیے بے ہوش بھی ہوا، میں نے عمارت گرنےکی آواز سنی، میرا بھائی میرے ساتھ ہی لیٹا رہا’۔

امیرحان کے مطابق میرے والد کی باہر سے آوازیں آرہی تھیں، میری والدہ بھی مسلسل کچھ کہہ رہی تھیں، میں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے جواب دیا، پھر انہوں نے بھائی کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے کہا کہ مجھے ان کی آواز نہیں آرہی۔

عثمان کے بھائی نے بتایا کہ اسے عثمان نے نکلنے میں مدد کی اور خود ملبے تلے دبا رہ گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔

TAGGED:19992023 کے زلزلےFeaturedترک شہر غازی انتیپعثمان انیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیدرلینڈز کی حکومت کا روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
Next Article سوات:نامعلوم شخص کی خواجہ سراؤں پر فائرنگ،1جاں بحق، 1 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جہانگیر ترین پھر سرگرم، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین…

May 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: بھارتی تنظیم کا اعلان

(ویب ڈیسک): بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی…

October 22, 2024
پاکستانکاروبار

خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی کرپشن بے نقاب

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق…

August 25, 2025
پاکستان

حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز میں فضل الرحمان سے مدد اور حمایت طلب کر لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کی…

August 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?