کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی کو ایک میں فتح اور ایک میں شکست ملی ہے۔