Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کابینہ اراکین تنخواہ،مراعات نہیں لیںگے،بلز خود ادا کریںگے،وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کابینہ اراکین تنخواہ،مراعات نہیں لیںگے،بلز خود ادا کریںگے،وزیراعظم
پاکستانتازہ ترین

کابینہ اراکین تنخواہ،مراعات نہیں لیںگے،بلز خود ادا کریںگے،وزیراعظم

Published February 22, 2023
Tags: بلز اپنے جیب سے تنخواہیں اور مراعات رضاکارانہ کفایت شعاری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری سے متعلق اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے تمام وفاقی وزرا، مشیر ، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے اور گیس، بجلی سمیت دیگر بلز اپنے جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں کفایت شعاری سے متعلق بتایا کہ آج کابینہ میں ڈھائی گھنٹے کی بحث کے بعد ہم نے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے تمام وفاقی وزرا، مشیر ، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کفایت شعاری کے تحت اہم اقدامات
وفاقی وزرا، مشیر، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی تنخواہیں اور مراعات نہیں لیں گے
تمام وزرا گیس اور بجلی سمیت یوٹیلٹی بلز اپنی جیب سے ادا کریں گے
کابینہ اراکین سے لگژری گاڑیاں واپس لے کر نیلام کی جائیں گی
وزرا کو ضرورت کے تحت سیکیورٹی کیلئے ایک گاڑی دی جائے گی
وفاقی وزرا اندرون اور بیرون ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، معاون عملے کو بیرون ملک دورے کی اجازت نہین ہوگی
بیرون ملک دوروں کے دوران کابینہ اراکین 5 اسٹار ہوٹلوں میں قیام نہیں کریں گے
تمام وزارتوں، ذیلی ماتحت دفاتر، ڈویژن، متعلقہ محکموں کے جاری اخراجات میں 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی
جون 2024 تک تمام لگژری اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی، ہر طرح کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی
وفاقی وزارتوں اور ڈویژن میں سینیئر افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں گی
سفر، قیام و طعام کے اخراجات میں کمی کے لیے زوم میٹنگ کو ترجیح دی جائے گی
تمام سرکاری تقاریب میں کھانے کے لیے سنگل ڈش اپنائی جائے گی
سرکاری افسران سے انگریز کے زمانے کے بنے بڑے اور شاہانہ گھر خالی کرائے جائیں گے، وہ زمین فروخت کی جائے گی
بجلی بچت پلان پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹس اور بڑے شاپنگ مالز کی بجلی منقطع ہوگی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وزرا گیس، بجلی وغیرہ کے بل اپنی جیب سے ادا کریں گے، کابینہ اراکین کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس لی جارہی ہیں جن کو نیلام کیا جائے گا، جہاں ضرورت ہوگی، وہاں وزرا کو سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا اندرون و بیرونی ملک اکانومی کلاس میں سفر کریں گے جبکہ معاون عملے کو بیرون دوروں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بیرون ملک دوروں کے دوران کابینہ ارکان 5 اسٹار ہوٹل میں قیام نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتوں، زیلی ماتحت دفاتر، ڈویژن، متعلقہ محکموں کے جایر اخراجات میں 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی، پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران اس فیصلے کے نتیجے میں اپنے بجٹ میں ضروری ردوبدل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جون 2024 تک تمام لگژری اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور ہر طرح کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

وزراعظم نے کہا کہ سرکاری افسران کو صرف ناگزیر بیرونی ممالک دوروں کی اجازت ہوگی جو کہ اکانومی کلاس میں سفر کریں گے اور معاون عملہ ساتھ نہیں جائے گا اور نہ ہی 5 اسٹار ہوٹل میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی وزارتوں اور ڈویژن میں ان سینیئر افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں گی جو کہ پہلے ہی کار مونٹائزیشن حاصل کر رہے ہیں لہٰذا اس چیز کو بلکل ختم کیا جارہا ہے اور جو لوگ غلط استعمال کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری افسران کے پاس موجود سیکیورٹی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، وزیر داخلہ کی سربراہی کمیٹی میں کیش ٹو کیش بنیاد اور درپیش سنگین خطرات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد سے متعلق اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن، عوامی نمائندہ یا سرکاری افسر لگژری گاڑی استعمال نہیں کرے گا، سفر، قیام و طعام کے اخراجات میں کمی کے لیے ٹیلی کمیونی کشین کو ترجیح دی جائے گی، مثلاً ملکی سطح پر کوئی ایسی میٹنگ یا کانفرنس جس سے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں ہے تو اس کے لیے زوم میٹنگ کانفرنس کو ترجیح دیں گے تاکہ سفری اخراجات بچائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں کوئی بھی نیا شعبہ تشکیل نہیں دیا جائے گا، آئندہ دو سال تک کوئی انتظامی یونٹ، ڈویژن، ضلع، سب ڈویژن یا تحصیل کی سطح پر نہیں بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس پر وزارت خزانہ نے کام کا آغاز کردیا ہے اور اس پر فوری عمل درآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بچت کے لیے گرمیوں میں دفاتر کھولنے کا وقت صبح 7 بجے رکھنے کی تجویز کو منظور کیا گیا ہے اور کم توانائی سے چلنے والے برکی آلات کا استعمال کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس بات پر فوری طور پر عمل کیا گیا ہے کہ سرکاری افسر یا حکومتی عہدیدار کو ایک سے زائد سرکاری پلاٹ نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سرکاری افسران سے وہ سرکاری گھر خالی کرائے جائیں گے جو انگریز کے زمانے کے بنے بڑے اور شاہانہ گھروں میں مقیم ہیں اور اس سلسلے میں وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے جو کابینہ کو مکمل پلان دے گی جس میں ان افسران کے لیے ٹاؤن ہاؤسز تعمیر کیے جائیں گے اور تمام سہولیات کے ساتھ اچھے گھر دیئے جائیں گے جبکہ موجودہ گھروں کی زمینوں کو بیچ کر اربوں روپے کے وسائل جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری تقاریب میں کھانے کے لیے سنگل ڈش اپنائی جارہی ہے اور چائے کا موقع ہوگا تو صرف چائے اور بسکٹ دیے جائیں گے، تاہم غیر ملکی مہمانوں کے لیے یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہے۔’آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے اور اس کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تقریباً تمام شرائط پوری کرلی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے کچھ سبسڈیز ختم کرنے کو کہا ہے اور کہا گیا ہے کہ غریب کو سبسڈی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں غریب طبقے نے ہمشیہ قربانی دی ہے، 1965 کی جنگ میں مالی معاملات میں مشکل آئی تو غریب آدمی نے قربانی دی اور اگر زلزلے، سیلاب آئے تو غریب آدمی اور یتیم لوگوں کی زندگی تنگ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور حکومتوں نے وہ حصہ نہیں ڈالا جو ان کو دینا چاہیے تھا جس کی وجہ سے آج تک صرف غریب لوگ ہی پستے آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب آدمی علاج کرانے کے لیے بھی پریشان ہوتا ہے اور جس دور میں علاج مفت ہوا اس کے بعد آنے والے دور میں مفت علاج ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے بھی 40 ارب روپے منظور ہوئے ہیں جو ان پر خرچ ہوں گے جبکہ ڈیلی انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات سے نکلنے کے لیے سیاسی حکومت اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ کے وقت کچھ مزید اقدامات کیے جائیں گے جو کہ خساروں میں کمی لانے سے متعلق ہیں، مزید کہا کہ میری اور کابینہ کی چیف جسٹس پاکستان، چاروں صوبوں کے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی پرزور طور پر یہ درخواست ہے کہ اپنے اداروں اور حکومت میں اسی نوعیت کے فیصلوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور چاہے ایک پائی کیوں نہ ہو وہ پاکستان کے عوام کا حق ہے اس لیے اس میں جتنی کاوش کریں گے وہ کم ہوگی۔

TAGGED:بلز اپنے جیب سےتنخواہیں اور مراعاترضاکارانہکفایت شعاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خاتون سمیت3 افراد کے قتل کے الزام میں سردار کھیتران گرفتار
Next Article جیل بھرو تحریک: اعلان 200 کا ،گرفتاری 80 کے قریب افراد نےدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کا حکم سر آنکھوں‌پر: ایف بی آر کی تنظیم نو منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایف بی آر سے متعلق آئی ایم ایف کی تجاویز پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نگران حکومت…

January 5, 2024
پاکستانتازہ ترین

اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی؛ IG سندھ

کراچی(ویب ڈیسک): دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ آئی جی سندھ آفس…

February 22, 2023
پاکستاندنیا

اقوام متحدہ: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور…

July 12, 2023
پاکستان

کراچی:ہاکس بے کی زمین DHA کو دینے کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کیجانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، زمین مقامی لوگوں کو دینے کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کال پر کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کراچی کے ضلع کیماڑی میں…

July 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?