بارکھان (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکےکے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔