حیدرآباد (ویب ڈیسک): مگسی ہاؤس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی زیر صدارت اجلاس۔اجلاس میں ایس ٹی پی نے 4 مارچ سے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر قادر مگسی کاکہنا تھا کہ کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف 4 مارچ کو ہزاروں افراد احتجاج کریں گے۔کراچی میں احتجاجی کیمپ 20 مارچ تک مسلسل دن رات جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ ڈویژنل اور اضلاع میں عوامی احتجاجی جلسوں کا اعلان۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھ کے گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو ڈیجیٹل آبادی کے خطرات سے آگاہ کروں گا اور انہیں مزاحمت کے لیے تیار کروں گا۔